بین الحرمین میں زائرین کے لئے افطار کا خصوصی اہتمام

2023-04-02 15:40

حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں پورا ماہ زائرین کے لئے خصوصی  پیکج کے تحت روزانہ 2,000 لوگوں کے لئے افطاری اور کھانا پیش کی جاتی ہے 

مضیف امام حسین ع کے انچارج نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس سال خصوصی طور پر بین الحرمین میں افطار کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ زائرین مستفید ہو،رمضان  المبارک کے بابرکت مہینے میں اس سال  بھی حرم امام حسین ع کی جانب  سےروزانہ 2,000 سے زیادہ لوگوں کے لئے  خصوصی دسترخوان امام  کا اہتمام کیا گیا ہے ، جبکہ جمعرات ،جمعہ اور دیگر مناسبات کی راتوں میں ان کی تعداد کو بڑھاکر 5000 زائرین کے  درمیان تقسیم کی جاتی ہے  واضح رہیں کہ یہ عدد مین مضیف کے علاوہ ہر زور بین الحرمین میں عام زائرین و روزہ داروں کے لئے مفت تقسیم کیا جاتا ہے   ۔

واضح رہے کہ زائرین کو افطاری پیش کرنے کی ذمہ داری روضہ مبارک کے سروس سیکشن کے سپرد کی گئی ہے کہ جس کے ارکان مکمل خلوص کے ساتھ زائرین کی خدمت میں سر گرم عمل نظر آتے ہے ، اس کے علاوہ حرم کی جانب سے یتیموں اور ضرورت مند خاندانوں کو ہر علاقے میں مرجع دینی اعلی کے وکلاء کے زریعے راشن بھی تقسیم کیا جاتا ہے تاکہ مستحقین تک ان کا حق ان کے دروازے پر با عزت طریقے سے پہنچا یا جا سکیں  

منسلکات

العودة إلى الأعلى