عراقی وزارت خارجہ میں سیاسی منصوبہ بندی کے امور کے انڈر سیکرٹری (معاون)کی بارگاہ حسینی میں حاضری
2023-03-27 14:42
عراقی وزارت خارجہ میں سیاسی منصوبہ بندی کے امور کے معاون نے حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر نگرانی چلنے والی ترقیاتی منصوبوں کو ترقی کا ضامن قرار دیا اور ملک میں بے روزگاری کو کم کرنے کے لئے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔
عراقی وزارت خارجہ میں سیاسی منصوبہ بندی کے امور کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر ھشام علوی نے کہا کہ حرم امام حسین علیہ السلام نے ملکی دیر پا ترقی اور بے روزگاری کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
یہ بات انہوں نے اپنے کربلاء معلی کے دورے کے دوران حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی شیخ عبد المھدی کربلائی حفظہ اللہ سے ہونے والی ملاقات میں کہی۔
ڈاکٹر ھشام العلوی نے کہا کہ کربلاء معلی میں امام حسین علیہ السلام اور انکے باوفا بھائی حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا انہیں آج شرف حاصل ہوا ہے ۔
مزید برآں اسی دوران حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی جناب شیخ عبد المھدی کربلائی سے بھی ملاقات ہوئی اور عتبات عالیہ کے ساتھ دوطرفہ تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ملاقات میں دنیا بھر سے عراق میں مقدس مقامات کی زیارت کے لئے آنے والے زائرین کے لئے ویزہ پالیسی میں آسانی اور زیادہ سے زیادہ ویزہ دینے کے طریقہ کار پر بھی گفتگو ہوئی۔
مزید برآں ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرنے کرنے پر بھی بات ہوئی خاص طور پر ترکی اور مصر سے۔
علوی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حرم امام حسین علیہ السلام اور وزارت خارجہ کے درمیان بہترین تعاون موجود ہے اور ہم اس تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی خواہاں ہے۔
حرم امام حسین علیہ السلام زائرین اور ہم وطن شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے ایک جامع پروگرام رکھتا ہے جس میں صحت ، تعلیم اور مفاد عامہ نمایاں ہے۔ اس سے نہ صرف سہولیات فراہم ہو رہی ہیں بلکہ ملک میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ دورہ حرم امام حسین علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی ادارہ انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کے تعاون سے ہوا۔
ابراہیم عوینی
ابو علی