عتبہ عباسیہ نے براعظم افریقہ کے گیارہ ممالک میں الکفیل دسترخوان کا اہتمام کیا ہے
حرم حضرت عباس علیہ السلام کے ذیلی ادار ے شعبہ فکری و ثقافتی نے رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینہ میں براعظم افریقہ کے گیارہ ممالک میں الکفیل دسترخوان کا اہتمام کیا ہے۔ حرم حضرت عباس علیہ السلام کے افریقی ممالک کے امور کے مسئول شیخ سعد ستار شمری نے کہا کہ رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینہ میں الکفیل دسترخوان کے نام سے ،گیارہ سے زیادہ ممالک میں یہ پروگرام شروع کیا گیا ہے جس میں محفل انس قرآن کے علادہ مجالس حسینی اور تعلیمات محمد و آل محمد علیہم السلام کو عام لوگوں تک پہنچایا جائے گا۔ اس کے علاوہ روزانہ قرآنی ، فقہی، اور اخلاقی دروس ہونگے۔ پندرہ رمضان المبارک کو امام حسن مجتبی علیہ السلام کا یوم ولادت جبکہ 21 رمضان کو یوم شہادت امیر المومنین علیہ السلام بھی اس سنٹر میں اہتمام سے منایا جائے گا۔ شمری نے مزید کہا کہ تنزانیہ میں مرکز کےمسئول شیخ عمار حسین نے رمضان المبارک کے ان بابرکت ایام میں مومنین کے لئے ایک جامع پروگرام ،حرم حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی جناب سید احمد الصافی حفظہ اللہ کی خصوصی ہدایت پر مرتب کیا ہے۔اس پروگرام کو لوگوں کی طرف سے بہت سراہا جا رہا ہے ۔ عماد بعو ابو علی