روضہ امام حسین علیہ السلام میں میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کا ایک وفد مکالمے اور قیام امن کے لیے امام حسین فاؤنڈیشن (علیہ السلام) کا دورہ کر رہا ہے۔
روضہ امام حسین علیہ السلام میں میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کا ایک وفد مکالمے اور قیام امن کے لیے امام حسین فاؤنڈیشن (علیہ السلام) کا دورہ کر رہا ہے۔
حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ اطلاعات سے وابستہ بین الاقوامی میڈیا سنٹر کے وفد نے امام حسین علیہ السلام سے متعلقہ امور کی خدمت کے لیے مشترکہ تعاون پر گفتگو کرنے کے لیے نجف اشرف میں مؤسسہ امام حسین علیہ السلام کا دورہ کیا۔
انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کے ڈائریکٹر حیدر منکوشی نے کہا کہ عتبہ حسینہ کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ مرکز العمل کے منصوبے کے ضمن میں یہ بھی ہے کہ ان مقامی اور بین الاقوامی مؤسسات کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنایا جائے جو فکری ثقافتی مذہبی اور ترقیاتی سرگرمیاں کے ساتھ مختص ہیں۔
عتبہ حسینہ کوشش کر رہا ہے کہ ان کے درمیان تعلقات کو امام حسین علیہ السلام اور اہلبیت علیھم السلام کی خدمت کے لیے مضبوط بنایا جائے ۔
منکوشی نے مزید کہا کہ امام حسین علیہ السلام کے پیغام کو دنیا کے تمام لوگوں تک پہنچانے کے لیے امام حسین فاؤنڈیشن سمیت بہت سے اداروں کے ساتھ مشترکہ اور نتیجہ خیز تعاون ہے۔
اسی طرح بین الاقوامی میڈیا اور اداروں کے ساتھ بھی مشترکہ تعاون ہے کہ جو اپنے کھلے پن کے سبب ،امن، پر سکون معاشرہ، اور دوسروں کو قبول کرنے کے لیے اور مختلف لوگوں کی ثقافتوں کا تعارف کرانے کے لیے کام کرتے ہیں۔
مکالمہ اور سلامتی کو استوار کرنے کے لیے مؤسسہ امام حسین علیہ السلام کے شعبہ ریسرچ اینڈ اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ جناب ولید بعاج نے کہا کہ ہم قضیہ امام حسین علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام کی نہضت کو کونے کونے تک پہنچانے کے لیے اور واقعہ کربلاء اور منہج اہلبیت علیھم السلام کو ان پیچیدہ حالات میں لوگوں کو متعارف کرانے کے لیے عتبہ حسینہ کے شعبہ اطلاعات سے وابستہ انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کے ساتھ مشترکہ تعاون کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
جناب بعاج نے مزید کہا کہ ہمارا ادارہ بین المذاہب مکالمے، قیام امن اور معاشرے میں پرامن باہمی بقا کے ساتھ تعلق رکھتا ہے جبکہ خالص اہل بیت علیہم السلام کے نقطہ نظر کے اسلامی ثقافتی تشخص کو محفوظ رکھتا ہے۔ ہمارا مؤسسہ قضیہ امام حسین علیہ السلام کے مفاہیم کو مضبوط علمی تحقیقات کے ساتھ پہنچانے کا اہتمام کرتا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ مکالمے کے لیے مؤسسہ امام حسین علیہ السلام برائے مکالمہ کا قیام سید صالح حکیم مرحوم نے عتبہ حسینہ کے مشورے سے کیا تھا تاکہ دنیا بھر کی تنظیموں کے ساتھ فکری اور مذہبی افہام و تفہیم کے افق کو کھولا جا سکے۔