انٹرنیشنل تھیٹر آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ چھوٹی حسینی مہرجان نے عراقی تھیٹر کا اعتماد بحال کیا ہے
انٹرنیشنل تھیٹر آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ چھوٹی حسینی مہرجان نے عراقی تھیٹر کا اعتماد بحال کیا ہے
یونیسکو کے سفیر برائے امن اور بین الاقوامی تھیٹر آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل علی مہدی نے کہا بچوں کے تھیڑ کے لیے ساتویں چھوٹی حسینی انٹرنیشنل مہرجان نے عراقی تھیٹر پر اعتماد بحال کیا ہے، جس میں عربوں کی میزبانی میں ،علاقائی اور بین الاقوامی شرکت نے اس تھیٹر کی کامیابی کا مشاہدہ کیا ہے اور خاص طور پر اس تھیٹر کی سرپرستی کرنے والے عراقی موسسات میں عتبہ حسینہ سب سے زیادہ اس کی سرپرستی کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا یہ مہرجان اور اس کے ایٹم اچھی افکار ہیں جن کو مختلف فنون اور شکلوں کے ذریعے پیش کر کے اچھائی کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، جس سے عراقی تھیٹر پر ہمارا دوبارہ اعتماد بحال ہوا ہے اور عرب انٹرنیشنل تھیٹر آرگنائزیشن میں ایک بار پھر عراق کی واپسی کا باضابطہ اعلان کیا جانا چاہیے جو کہ دہائیوں تک جاری رہنے والی غیر موجودگی کا شکار تھا۔
اپنی طرف سے، عراقی آرٹسٹس یونین کے صدر ڈاکٹر جبار جودی نے بچوں کے تھیٹر کی چھوٹی حسینی مہرجان کی سرگرمیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا، یہ مہرجان عراق ،عرب ممالک اور پوری دنیا میں عوام اور علمی طبقے کے لیے ایک کارنیول(انٹرٹینمنٹ پروگرام) سمجھا جاتا ہے چونکہ بیس ممالک کے پینتالیس فنکاروں نے اس میں شرکت کی ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس طرح کے تہواروں کا قیام مستقبل میں بچوں کی تھیٹر کے ذریعے پرورش کرکے کانہیں ایک بہترین شہری بنانا ہے۔
یہ پروگرام پرفارمنس، تکنیکی ورکشاپس، فکری سیمینارز اور تنقیدی سیشنز میں شرکت کے ذریعے باقی دنیا سے مہارت کے حامل لوگوں سے رابطہ کرکے فنکارانہ عملہ بنانے کا کام بھی کرتا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بچوں کے تھیڑ کی چھوٹی حسینی مہرجان کو عراق میں بچوں کے لیے حسینی تھیٹر پرفارمنس کا پہلا فیسٹیول سمجھا جاتا ہے۔ یہ فیسٹیول عتبہ حسینہ کے شعبہ پرورش اطفال کی سرگرمیوں میں سے ایک سرگرمی ہے۔
واضح رہے کہ بچوں کے تھیٹر کی چھوٹی حسینی مہرجان بچوں کے حسینی ڈراموں کا پہلا مہرجان ہے جو عراق میں منعقد ہوتا ہے۔ یہ عتبہ حسینہ کے شعبہ بچوں کی سرپرستی اور پرورش، کی سرگرمیوں میں سے ایک سرگرمی ہے جو ہر سال منعقد ہوتی ہے۔اس میں داخل عراق اور خارج عراق سے بچوں کے ساتھ خاص مختلف تھیٹرز شرکت کرتے ہیں۔اس میں ثقافی تربیتی انسانی اور حسینت سے متعلقہ ڈرامے پیش کیے جاتے ہیں۔
اس مہرجان کے ضمن میں فکری سیمینار منعقد کیے جاتے ہیں جن کو بچوں کے تھیٹر کے میدان میں کام کرنے والوں کے لیے ایک ادبی اور ثقافتی فورم شمار کیا جاتا ہے۔