سن تکلیف کو پہنچنے والی لڑکیوں کےلئے حجاب کی تقریب
مغربی نینوی میں ،الصادق الأمین ثقافی مرکز جو کہ عتبہ حسینہ کے شعبہ شؤون دینیہ کے تابع ہے، نے تلعفر کے نظامت تربیت اور تلعفر میں واقع مؤسسہ نور کے تعاون سے بالغ لڑکیوں کو حجاب پہنانے کی تقریب منعقد کی۔
مرکز کے مدیر شیخ خلیل علاوی نے بین الاقوامی میڈیا سنٹر کو بتایا کہ الصادق الامین ثقافی مرکز کی طرف سے مغربی نینوا میں منعقد کیے جانے والے سالانہ پروگراموں میں ایک ایسی تقریب بھی شامل ہے جس میں بالغ لڑکیوں کو شرعی حجاب بہنایا جاتا ہے۔اس تقریب میں شرعی حجاب پہننے والی لڑکیوں کی تعداد 450 تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے بیان کیا کہ حجاب پہنانے کی تقریب امام مہدی علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر ہوئی خدا ان کا ظہور جلد فرمائے ۔ یہ ضروری ہے کہ امام مہدی علیہ السلام کے مقام کو بیان کیا جائے اور نیک اعمال بجا لانے کے اہتمام پر تاکید کی جائے کہ جو نیک اعمال نسلوں کو ہدایت نور اور بہتری کی طرف لے جاتے ہیں۔ اس تقریب کے فوائد بتاتے ہوئے انہوں نے بیان کیا کہ اس تقریب کا مقصد لڑکیوں کو رغبت دلانا ہے کہ وہ پردے میں جناب زہراء سلام اللہ علیہا کی اقتداء کریں ۔پردے کی پابندی امام زمانہ علیہ السلام کے دل کو سرور بخشتی ہے۔یہ تقریب عتبہ حسینہ کی ان ترجیحات میں سے ہے جن کا وہ اہتمام کرتا ہے ۔
شیخ علاوی نے بیان کیا کہ ضلع تلعفر میں یہ تقریب معززین اور مربین کی موجودگی میں منعقد ہوئی جسمیں لڑکیوں کی تکریم کے ساتھ ساتھ ،ان کی جانب سے امام زمانہ علیہ السلام اور اہلبیت علیھم السلام کی مدح میں قصائد اور اشعار پیش کیے گئے۔