عراقی عوام کے تمام طبقات کی شرکت کے ساتھ عتبہ حسینیہ موصل میں اپنا پہلا ثقافتی ہفتہ منعقد کر رہا ہے

2023-03-06 11:48

صوبہ موصل  نے حرم حسینی کے زیراہتمام اورموصل یونیورسٹی  حمدانیہ یونیورسٹی اور تلعفر یونیورسٹی کے تعاون سے، مارچ کے پہلے ہفتہ کو ہفتہ ثقافت کے طور پر منایا اس شعار اور نعرے کے تحت کہ ،معاشرے کی تعمیر کے لیے اساسی چیزیں ۔
 اس ہفتہ ثقافت میں عراقی عوام  کے ساتھ ساتھ علمی، مذہبی اور سیکورٹی اداروں کی شخصیات نے شرکت کی۔

 ہم نے تیاری کمیٹی کے ایک رکن شیخ علی قرعاوی سے ملاقات کی اورانہوں نے کہا معاشرے کی تعمیر کے لیے بنیادی  چیزیں کے شعار کے تحت، پہلے ثقافتی ہفتہ کی سرگرمیوں کا آغازآج صوبہ نینویٰ میں موصل یونیورسٹی اور حمدانیہ اور تلعفر کی یونیورسٹیوں کے تعاون سے ہو گیا ہے ۔اس میں عتبہ حسینہ کے وفد نے شرکت کی۔

 انہوں نے کہا کہ ثقافتی ہفتہ میں عراقی عوام کے تمام گروہوں نے شرکت کی تاکہ ساری عراقی عوام  کے درمیان یکجہتی اور ہم آہنگی کا اظہار ہو سکے۔
اس ہفتہ ثقافت میں نظامت تعلیم کے ساتھ ساتھ پروفیسرز حضرات اور معاشرے کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

 انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس ہفتہ ثقافت میں بہت سی سرگرمیاں شامل ہیں جن میں قرآنی سیشنز اور دیگر، تحقیقی پہلوؤں سے متعلق ہیں، جہاں تین محوروں پر مشتمل سیشنز ہوں گے، جن میں سے ایک اخوت، اصلاح کا ذریعہ، دوسرا محور مرجعیت دینی اورعراق میں اتحاد اور تیسرا محور اعتدال پسند گفتگو اور سماجی امن پر اس کا اثر ۔

 اپنی طرف سے، موصل یونیورسٹی کے چانسلر کے معاون پروفیسر ڈاکٹر منیر سالم طہٰ نے بین الاقوامی میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں کہا کہ یونیورسٹی کے دروازے عراقی عوام کے تمام طبقات کے لیے کھلے ہیں، اس لیے آج مقدس عتبہ حسینیہ نے موصل یونیورسٹی کے قرب و جوار میں اور حمدانیہ اور تل عفر کی یونیورسٹیوں کے تعاون سے پہلا ثقافتی ہفتہ منعقد کیا ہے ۔
یہ بتاتے ہوئے کہ یہ ہفتہ معاشرے کی تعمیر اور اتحاد پر کام کرنے والے اہم بامقصد ستونوں پر روشنی ڈالتا ہے۔ 

 انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ موصل یونیورسٹی نے شہری امن کی تعمیر کے مقصد پر توجہ مرکوز کی جب سے ہم دہشت گرد گروہوں سے صوبے کی آزادی کے بعد واپس آئے ہیں، لہذا ہم نے صوبے کے تمام طبقات کے درمیان امن اور پرامن تعاون کے لئے ایک مرکز قائم کیا، اوراس محور کو ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کے محققین اور ماہرین  کے لیے مقالات کے عنوان کے طور پر پیش کیا۔

 انہوں نے مزید کہا یونیورسٹی نے صوبے میں پرتشدد انتہا پسندی کو روکنے کے لیے یونیسکو کی کرسی حاصل کی، اور ہمارے پاس ایسی علمی ٹیمیں ہیں جو تشدد اور انتہا پسندی سے پاک اور امن اور محبت پر مبنی معاشرے کی تعمیر کے لیے اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لا رہیں ہیں ۔

 نینویٰ قبائل اور قبیلوں کی قومی کونسل کے سربراہ شیخ صلاح خالدی نے ہمارے مرکز سے بات کرتے ہوئے کہا یہ اقدام عراق کے تمام گروہوں کے بیٹوں سے مرجعیت کی محبت کے سوا کچھ نہیں ہے اور یہ محبت مرجعیت کسی خاص گروہ کے ساتھ خاص نہیں ہے ۔ 

 انہوں نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم آیت اللہ العظمی سید علی الحسینی السیستانی دام ظلہ الوارف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی  کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے سماجی امن قائم کرنے پر بہت توجہ دی۔

 شیخ خالدی نے معاشرے میں امن و امان قائم رکھنے میں ایک کونسل کے طور پر اپنے کردار کو بیان کرتے ہوئے کہا ہم نینوی کی قومی کونسل برائے قبائل و عشائر  شہر نینوی کو  اشرار کے  مذموم مقاصد  سے آزاد کرائے جانے کے بعد سے صوبے میں معاشرتی امن کی تعمیر  کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں ۔
ہم ان گروہوں کے منفی اثرات کو مٹانے کے لیے کام کر رہے ہیں، اور ہم اس کام کو انجام دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

 اور اس نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا حقیقت یہ ہے کہ ہمارا مقصد ایک پرامن اور افہام و تفہیم والا معاشرہ بنانا ہے جیسا کہ یہ پہلے تھا، اور یہ سب کچھ نجف اشرف میں موجود اعلیٰ مذہبی قیادت اور مرجعیت آیت اللہ العظمی سید سیستانی دام ظلہ الوارف کی مدد سے ہوا  جبکہ کونسل میں مختلف ارکان شامل ہیں۔ ایزیدی فرقہ، عیسائی مذہب اور مختلف مکاتب کے علماء نے بھی موصل کے عوام کے اتحاد کی خاطر اس کونسل میں شمولیت اختیار کی

امیر موسوی

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى