حرم امام حسین علیہ السلام نے ایران سے اعلیٰ سطحی قرآنی وفد کا خیر مقدم کیا
حرم امام حسین علیہ السلام کے دار القرآن کریم نے ایران کے اعلی سطحی وفد کا استقبال کیا ۔
اس وفد کے ساتھ قرآن مجید کی کتابت کے وسائل و شرائط اور اس حوالے سے مہارت و تجربات پر تبادلہ خیال کیا گیا تا کہ اس سے ثقافت قرآن بلند ہو سکے۔
مزید برآں دونوں فریقوں کے درمیان باہمی دوروں کو جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
قرآنی میڈیا سنٹر کے عہدیدار کرار شمری نے ایک بیان میں کہا اسلامی دنیا کے ساتھ مختلف قرآنی جیات میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ، شعبہ کے سربراہ نے ایران کی اعلیٰ کونسل کے ایک وفد کا استقبال کیا۔ اس وفد کی قیادت جناب استاذ فلاح کسمائی کر رہے تھے۔ اس وفد سے دار قرآن کریم کی فعالیات اور نشاطات بھی زیر بحث رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قرآن مجید کو لکھنے کے عمومی طریقہ کار اور شرائط پر بھی تبادلہ خیال کیا اورایک بین الاقوامی خطاطی کے مقابلے کے انعقاد کے علاوہ اس فن کے ماہرین کے خیال کردہ اصولوں تک محدود رکھنے کے بارے میں بھی بات کی
عماد بعو
ابو علی