حرم امام حسین علیہ السلام نے عراقی وزارت خارجہ کے ساتھ تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا

2023-02-16 11:31

عتبہ حسینہ کے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کے وفد نے وزیرخارجہ ڈاکٹر ہشام العلاوی کے انڈر سیکرٹری سے ملاقات کی۔ 
 وفد نے وزارت اور اس کے محکموں کے ساتھ کام کرنے کے لیے تعاون کے امکانات اورمشترکہ کوآرڈینیشن پر تبادلہ خیال کیا۔

  وفد کے سربراہ علی طالقانی نے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ روضہ امام حسین علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ میں بین الاقوامی میڈیا سنٹر نے عراقی وزارت خارجہ کا دورہ کیا۔ 
 اس دورے میں وہ اپنے ساتھ متعدد فائلیں لے کر گئے تاکہ وزیر خارجہ کے انڈر سیکرٹری سے ان ثقافتی منصوبوں کے قیام کے بارے میں بات چیت کی جا سکے جو روضہ امام حسین علیہ السلام سے متعلق ہیں۔
 جن اہم فائلوں پر بات کی گئی وہ ،وہ سفارشات ہیں جو ہم نے گزشتہ سال ویٹیکن کے دورے سے حاصل کی تھیں۔اس نے عراق کے بیرونی وژن کے حوالے سے بہت سے بڑے افق کھولے۔

   انہوں نے اشارہ کیا کہ عتبہ حسینہ کی طرف سے یورپ کی اہم شخصیات کو باضابطہ دعوت نامے بھیجے گئے تھے تاکہ وہ انسانی، ثقافتی اور دیگر پہلوؤں میں عتبہ حسینہ کی طرف سے منعقد ہونے والی متعدد سرگرمیوں میں شرکت کریں۔
  طالقانی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کے تناظر میں عتبہ حسینہ کے وفد نے یورپی شعبہ کے اسسٹنٹ سربراہ ڈاکٹر جابر نجم عبداللہ تمیمی سے ملاقات کی ۔
 ان سے باہمی تعاون، ہم آہنگی اور مواصلات کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔  
مزید برآں بین الاقوامی شخصیات حرم مقدس کی زیارت کریں، اورمختلف طبقات کو اپنے منصوبوں کے ذریعے فراہم کی جانے والی انسانی خدمات کی حقیقت کو دیکھیں خاص طور پر انسانی، ثقافتی، صحت، خیراتی اور تعلیمی اداروں کو۔
  وفد نے جنوبی یورپی محکمہ کے اہلکار مقداد نوری کو ویٹیکن  دورے اوراس کی کامیابی میں ان کی کوششوں پر شکریہ کے ساتھ تعریفی خط پیش کیا۔
  دوسری جانب عراقی وزیر خارجہ کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر ہشام علوی نے وزارت اور اس کے محکموں کے ساتھ تعاون اور مشترکہ رابطہ کاری کو کامیاب بنانے کی کوششوں کے لیے حرم حسینیہ کا شکریہ ادا کیا اور اس کی تعریف کی۔

عماد بعو

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى