اٹلی کے سفیر کی بارگاہ حسینی میں حاضری اور حرم کے متولی شرعی سے ملاقات
عراق میں اٹلی کے سفیر ماریزیو گریگ اوران کے ہمراہ وفد نے کربلا معلی میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی اور مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کے نمائندے اور متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام جناب شیخ عبد المھدی کربلائی حفظہ اللہ سے بھی ملاقات کی۔
اٹلی کے سفیر نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں کہا کہ کربلا معلی کا یہ دورہ انتہائی اہم تھا کیونکہ اس دورے میں حرم امام حسین علیہ السلام کے ساتھ اقتصادی تعلیمی اور بالخصوص صحت کے شعبوں میں تعاون کی راہ ہموار ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے پوری دنیا کی انسانیت کےلیے قربانی دی اور ہدایت کا راستہ دکھایا۔
آپ علیہ السلام نے ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کا طریقہ سکھایا جیسے آپ کے بابا امام علی علیہ السلام اور آپ علیہ السلام کے بھائی ابوالفضل العباس علیہ السلام نے سکھایا۔
انہوں نے کہا کہ شیخ کربلائی حفظہ اللہ کے ساتھ ہماری ملاقات نتیجہ خیز رہی، جس میں ہم نے اٹلی اورعراق کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور پوپ کے دورہ عراق میں مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف سے ان کی ملاقات کو ایک اہم سنگ میل قراد دیا۔
یہ دورہ عیسائی مذہب اور اسلامی مذہب کے درمیان اتحاد اور حقیقی امن کی علامت سمجھا گیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اطالوی سفیر کا امام حسین علیہ السلام کے حرم کا دورہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کے تعاون سے ہوا۔
میڈیا کا یہ شعبہ اپنی مسلسل سرگرمیوں کے ذریعے، میزبانی کے پروگراموں کی تیاری، ہم آہنگی ،وفود اورشخصیات کے دوروں کے ساتھ ساتھ عرب اورغیر ملکی میڈیا کو دعوت دینے کا اہتمام کرتا ہے ۔
ابراہیم العوینی
ابو علی