عتبہ حسینیہ میں بین الاقوامی فوٹو گرافی مقابلہ

2023-02-09 13:09

ملکی و غیر ملکی 150 فوٹوگرافروں کی شرکت کے ساتھ عتبہ حسینیہ نے بین الاقوامی مقابلے کا انعقاد کرکے کامیاب خوش نصیبوں کا اعلان کیا

حرم امام حسین علیہ السلام میں واقع دار القرآن کے قرآنی میڈیا سنٹر نے، السراج انٹرنیشنل فوٹوگرافی، مقابلہ منعقد کیا جس میں عراق کے ساتھ ساتھ 8 ممالک مصر، الجزائر، سعودی عرب، شام، امارات ایران اور عمان کے 150 فوٹوگرافروں نے شرکت کی۔ مقابلے میں متعدد سرگرمیاں تھیں، جن میں تصویری نمائش کے ساتھ ساتھ فوٹو گرافی کے متعلق ورک شاپ اور سیمینار بھی تھے جن میں بڑے عراقی فنکاروں نے خطاب کیا ۔
 قرآنی میڈیا سنٹر کے مسئول کرار شمری نے کہا کہ فیصلہ ساز کمیٹی نے ابتدائی اسکریننگ پر کام کیا جس کے نتیجے میں 31 فوٹو گرافرز کی 50 تصاویر سامنے آئیں۔ اس کے بعد دوسری اسکریننگ کا عمل ہوا جس کے نتیجے میں پہلے تین فوٹو گرافرز کی تصاویر سامنے آئیں۔ پہلی پوزیشن عرب جمہوریہ مصر سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر مصطفیٰ بشار شربجی نے حاصل کی ، دوسری پوزیشن  سعودی عرب کے فوٹوگرافر مؤید حسین آل یاسین نے حاصل کی جبکہ تیسرا انعام جزائر کے  فوٹوگرافر بشیر بن سونا کے لیے تھا۔ 
 انہوں نے مزید کہا فیصلہ ساز کمیٹی نے دو مزید تصویروں کا انتخاب کیا اور تجویز پیش کی کہ میڈیا سنٹر ان کے فوٹوگرافروں کے لیے انعامات مختص کرے جو کہ جیوری ایوارڈ اور ایک تعریفی ایوارڈ تھا۔ 
جیوری کا ایوارڈ ،فوٹوگرافر عمر حسین علی اور اعزازی ایوارڈ معتز سمیع عامدی نے جیتا۔ ان دونوں کا تعلق  عراق سے ہے۔
 شمری نے کہا کہ اس مقابلے کے موقع پر عراق کے سینئر فوٹوگرافروں کے لیے فوٹو گرافی کی ورکشاپس کے علاوہ مقدس شہر کربلا میں مقامی انتظامیہ کی مرکزی لائبریری کے ہال میں مقابلے میں شامل تصاویر کی ایک نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا۔
 شمری نے آخر میں کہا اختتامی تقریب میں عراقی آرٹسٹ ایسوسی ایشن، عراقی جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور غیر عراقی ایسوسی ایشن کے فوٹوگرافروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
 عتبہ عباسیہ کے فوٹوگرافر، سامر حسینی، جو مقابلے میں کامیاب ہونے والوں میں سے ہیں، نے کہا کہ میں اور میرے ساتھی  منتظر خالدی نے 8 عرب ممالک کے 150 فوٹوگرافروں میں دوسرے السراج انٹرنیشنل مقابلے میں کامیابی حاصل کی ہے جسکو دار القرآن الکریم نے عتبہ حسینیہ میں منعقد کیا۔  
 

منسلکات

العودة إلى الأعلى