حرم حضرت عباس ؑ نےسرداب امام حسینؑ و امام جواد ؑکا افتتاح کر دیا
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے صحن شریف میں تعمیر کیے جانے والے نئے سرداب امام حسینؑ و امام جواد ؑ کے باقاعدہ افتتاح جشن مولود کعبہ کے دن 13 رجب کو کر دیا
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے انجینئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے انچارچ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ صحن شریف میں تعمیر کیے جانے والے نئے سرداب اسلامی وجدید فن تعمیر کا شاہکار ہے اور مراسم زیارت کی ادائيگی کے لیے اسے زائرات کے لیے کے مختص کیا گیا ہے
مذکورہ بالا ڈیپارٹمنٹ کے چیف انجینیئر نے بتایا ہے کہ اس سرداب کا کل رقبہ (1,000) مربع میٹر ہے، جس کی لمبائی (66 میٹر) اور چوڑائی (14.2 میٹر) ہے، ارض القدس کمپنی کو اس سرداب کی تصمیم و تعمیرکا ٹھیکہ دیا گیا ہے اور اس کے لیے دیوان وقف شیعی نے فنڈ فراہم کیے ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ اس کی دیواروں پر سنگ مرمر اور محرابی ڈیزائن لگایا گیا ہیں جبکہ اس سراب میں بجلی کی وائرینگ، آگ بجھانے اوراس کی جانب متنبہ کرنے کا نظام اور محفوظ سیکورٹی کیمرے نصب کیا گیا ہے
عماد بعو
ابو علی