حرم امام حسین ع کی جانب سے امیر المومنین حضرت علی ع کی ولادت باسعادت کے موقع پر نئے شادی شدہ جوڑوں کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان

2023-02-04 17:40

مدینة الزائرین سید الاوصیاء کی انتظامیہ کی جانب سے مولود کعبہ امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی بابرکت ولادت کی مناسبت سے 13 رجب  بروز اتوار کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے  والے افراد کو مدینہ الزائرین میں مفت سہولیات دی جائیں گی۔
مدینہ الزئرین کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مسئول  علی حسینی نے بتایا کہ امام المتقین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر شادی کرنے والے افراد کو بالکل فری میں شادی ہال اور سوئیٹ دی جائے گی۔
 نیز اس کے علاوہ وہ تمام افراد جنکے نام کے ساتھ علي, كرار, حيدر , امير ,مرتضى ہے، انکو فری میں رہائش دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ آفر فقط  13 رجب المرجب بروز اتوار امام علی علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے ہوگی۔  یہ آفر صرف ایک دن کے لیے  ہی ہو گی،  جس میں تمام سہولیات کھانا پینا رہائش اور بچوں کی تفریح کے لئے پارک اور تقریبات کے لئے ہال بالکل فری میں میسر ہونگے

عماد بعو

ابو علی

العودة إلى الأعلى