ماہ مبارک رجب المرجب کی مناسبت سے زین العابدین ہسپتال میں 50% رعایت
روضہ امام حسین علیہ السلام کے زیر انتظام چلنے والے زین العابدین ہسپتال نے ماہ رجب کی بابرکت ولادتوں کی مناسبت سے زائرین اور شہریوں کے طبی معائنہ کی فیس میں 50 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔
حرم امام حسین علیہ السلام کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد اسماعیل ابراہیم نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں کہا کہ متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام جناب شیخ عبد المہدی الکربلائی حفظہ اللہ کی خصوصی ہدایت پر اس بابرکت ماہ میں ہونے والی باسعادت ولادتوں کی مناسبت سے
(25/1/2023) سے (31/1/2023) تک ، تمام طبی معائنوں میں زائرین کرام اور معزز شہریوں کو 50 فیصد رعایت پر میڈیکل سہولیات میسر ہونگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پیکچ کے تحت او پی ڈی میں فیس فقط 5000 دینار ہوگی، جبکہ پہلے یہ فیس 15000 دینار لی جاتی تھی۔ اسی طرح تمام ٹیسٹ، ایکسرے ،خون ٹیسٹ ،یورین ٹیسٹ میں 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔
واضح رہے ان تمام اخراجات کو حرم امام حسین علیہ السلام برداشت کرے گا۔