پاکستانی سفیر کا حرم امام حسین علیہ السلام کے عجائب گھر کا دورہ

2023-01-15 15:32

بغداد ( عراق) میں پاکستانی سفیر سید احمد امجد علی نے حرم امام حسین علیہ السلام کے عجائب گھر کا دورہ کیا۔
  محترم سفیر نے ان خزانوں کے لیے اپنی بے پناہ دلچسپی کا اظہار کیا اور اس عجائب گھر کی بہت زیادہ تعریف کی کیونکہ عجائب گھر میں موجود قیمتی اور نفیس اشیاء کی تاریخی اور انسانی قدر و قیمت ہے کیونکہ یہ اشیاء امام حسین علیہ السلام سے محبت اور ان سے وفاداری کی وجہ سے  حرم حسینی  کو تحفے میں دی گئی تھیں۔
 محترم سفیر نے اس دورے کا اظہار یہ الفاظ کہہ کر کیا، "
 میں حرم شریف اور حسینی عجائب گھر کی خوبصورتی اور عمارت کی رونقوں اور ڈیزائنوں کو دیکھ کر خوش اور حیران ہوں۔ میں نے کربلاء جانے کی تمنا اور خواب دیکھے تھے جو کہ ابھی پورے ہوئے ہیں  ۔ 
میں پرتپاک استقبال اور میوزیم کے انچارج کی طرف سے جس طرح سے معلومات ہم تک پہنچائی گئی ہیں اس سے بہت خوش ہوں ۔
  یہ اسلامی نمونوں سے بھرا ایک شاندار میوزیم تھا، جہاں سفیر نے اس شاندار عمارت کے ذمہ دار تمام افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور تعریف کی۔
یہ میوزیم ان  مختلف تاریخی آثار اور مفید معلومات کی عکاسی کرتا ہے جو مختلف تاریخی ادوار کی نمائندگی کرتے ہیں۔ 
خداوند متعال کارکنان  کی کاوش کو مبارک قرار دے اور ان کو اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى