جرمن مسلمانوں کے وفد نے سامراء اور اس میں موجود تاریخی آثار کی زیارت کی
2023-01-11 15:10
جرمن مسلمانوں کے ایک وفد نے امام علی نقی علیہ السلام اور امام حسن عسکری علیہ السلام کے مزار پر حاضری دی تاکہ ممتاز ترین مذہبی اور ثقافتی یادگاروں اور سامراء کی تاریخ سے آشنائی ہو سکے ۔
وفد نے امام علی نقی علیہ السلام اورامام حسن عسکری علیہ السلام کی زیارت کے
بعد شیخ محمد خالدی کا محاضرہ سنا جو کہ حرم کے امام جماعت ہیں۔ انہوں نے یہ محاضرہ سامراء اور دونوں اماموں کی تاریخ اور سیرت کے متعلق دیا۔
شیخ الخالدی نے کہا "اسلام کا پیغام ایک عظیم پیغام ہے اور یہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام ہے۔
اس پیغام کا عنوان رحمت اور انسانیت ہے اور اہل بیت علیہم ہر وقت اقتداء کیا جانے والا نمونہ ہیں