مرکز تبلیع قرآن کریم کے زیر اہتمام انڈونیشیا میں محفل انس بقرآن کا انعقاد

2023-01-09 11:55

حرم امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارے قرآن سنٹر کے زیر اہتمام انڈونیشیا میں تین روزہ محفل انس بقرآن کا اہتتمام کیا گیا ہے جس میں مختلف اساتذہ کرام قرآن شناسی و قرآن فہمی پر دروس دینگے.ان دروس کا مقصد  قرآن مجید سے متعلق رغبت پیدا کرنا ہے۔
پروگرام کے مسئول  ڈاکٹر عبداللہ بیک نے کہا کہ اس تین روزہ محفل انس بقرآن میں (9سے 16 سال) تک کی عمر کے 60 سے زائد لڑکوں اور لڑکیوں   نے حصہ لیا ہے۔
 مرکز سالانہ اس قسم کے قرآن شناسی کے پروگرام کا اہتتمام کرتا ہے جس کا مقصد نئی نسل کو قرآن کے قریب لانا ہے ۔
ان پروگراموں میں روزانہ کم از کم ایک سورہ کی تعلیم ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام میں کئی ایکٹوٹیز شامل ہیں، جن میں سورۃ الحجرات کی مختصر تفسیر کے ساتھ حفظ کرنا، قرآنی مقابلوں، اخلاقی اصولوں اور اقدار پر مشتمل فلم دکھانا، نیز ایسے کھیلوں کا انعقاد کرنا جن میں قرآنی نظریات کا جائزہ لیا جاتا ہو ۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى