الزہراء یونیورسٹی کا وزارت صنعت و معدنیات کے ساتھ تعلیمی معاہدہ

2022-12-29 11:11

حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر انتظام چلنے والی الزہراء یونیورسٹی کا وزارت صنعت و معدنیات کے تعاون سے ابن سینا فارماسیوٹیکل ریسرچ سنٹر اور الرازی سنٹر فار ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔  
ابن سینا فارماسیوٹیکل ریسرچ سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتظار جواد رماحی نے کہا کہ صنعتی تحقیق و ترقی اتھارٹی کے تحقیقی مراکز اور الزہراء یونیورسٹی کے درمیان تعاون کی ایک یاداشت پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے ذریعے ہم یونیورسٹی کی لیبارٹریوں میں عمدہ کارکردگی اورمختلف تجربات کے ذریعے سے  طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی کوشش کی جائیگی گی ،خاص طور پر فارمیسی اور ٹیکنالوجی کی شعبوں میں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان تحقیقاتی مراکز کا مقصد  طبی محکموں کے ساتھ ساتھ ادویات اورکٹس کے شعبے میں بھی مہارت حاصل کرنا ہے تاکہ حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر میڈیکل کے شعبہ میں ترقی کر سکیں۔ پرائیوٹ سیکٹر کی نمائندگی الزہراء یونیورسٹی کرے گی۔  نیز یونیورسٹی کی طرف سے تحقیقی میدان میں جو بھی اقدام اٹھایا جائے گا تو ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔

العودة إلى الأعلى