شام میں سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک میں سن بلوغت کو پہنچنے والی لڑکیوں کی اعزاز میں پروگرام
2022-12-21 13:12
شام کے دارالحکومت دمشق میں سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ میں 500 لڑکیوں کے سن بلوغت کو پہنچنے کی تکریم میں پروگرام منعقد کیا گیا۔
اس پروگرام میں حوزہ شام کے علماء کرام اور لڑکیوں کے والدین نے شرکت کی۔
یہ پر وقار تقریب (حضرت زہراء رول ماڈل ) کے عنوان سے منعقد کی گئی تھی۔
اس پروگرام میں ان بچیوں کے علاوہ شام کی دیگر خواتین نے بھی شرکت کی۔
مقررین نے حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی سیرت پر روشنی ڈالی اوران کی سیرت کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔
مزید برآں اسلامی اقدار کو اپنانے اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں زندگی گزارنے کی تلقین کی گئی۔
آخر پر سن بلوغت کو پہنچنے والی لڑکیوں کو مختلف تحائف بھی دیے گئے۔