مرجع اعلی سید علی سیستانی دام ظلہ الوارف سے اقوام متحدہ کی داعش کے جرائم کے لیے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے سرابراہ کی ملاقات

2022-12-20 11:00


 اقوام متحدہ کی داعش کے جرائم کے لیے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے سرابراہ مسٹر کرسچن ریکٹر نے مرجع  دینی اعلی سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف سے نجف اشرف میں  انکے مرکزی دفتر میں ملاقات کی۔
مسٹر کرسچن ریکٹر نے 2017 میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر (2379) کے تحت، داعش کے، جرائم کی تحقیقات  کے لئے، بنائی گئی کمیٹی کی جانب سے  اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں مختصر رپوٹ پیش کی۔
اس ملاقات میں مرجع اعلی دام ظلہ الوارف نے داعش کو پسپا کرنے کے لیے عراقیوں کی عظیم جدوجہد  اور قربانیوں کا ذکر کیا ۔
مزید برآں مرجع اعلی دام ظلہ الوارف نےاس شاندار کامیابی کے نتیجے میں زخمیوں کی جلد شفا یابی کے لیے  اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، انکے درجات کی بلندی کے لیے دعا فرمائی۔ 
 آپ نے  بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم ،داعش، کی طرف سے عراقی عوام پر ڈھائے گئے مظالم  بالخصوص خواتین کی عصمت دری ، قتل، ناحق قید ،اور عراقی آثار قدیمہ اور نوادرات کی تباہی کا بھی ذکر کیا ۔ 
کمیٹی سے اس سلسلے میں عدل و انصاف پر مبنی تحقیقات کی ضروت پر زور دیا۔ 
مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف نے شام میں دہشت گرد تنظیم کی قید میں اب تک موجود ترکمانی اور یزیدی خواتین کی رہائی اور بے گھر ہونے والے افراد اور مختلف مقامات پر پناہ گزینوں کے لئے موثر اقدامات اٹھانےکی ضرورت پر بھی زور دیا۔
آخر پر مرجع اعلی دام ظلہ الوارف  نے مسٹر کرسچن ریکٹر اور انکی  ٹیم کی کامیابی اور ان کے فرائض کی انجام دہی کے لیے، اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا 
12/19/2022
 دفتر سید سیستانی  - نجف الاشرف

العودة إلى الأعلى