داعش کے مظالم دنیا کو دکھانے کے لئے حرم حضرت عباس علیہ السلام کا فلم ریلیز کرنے کا اعلان

2022-12-14 11:03

حرم حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ  کے ایک ذیلی ادارے  مرکز جود  نے بدنام زمانہ داعش کے قبصہ کے بعد،انکی طرف سے کیے جانے والے مظالم اور عراقی شہریوں کو بچانے کے لئے حشد شعبی کے جوانوں کی قربانیوں کو دکھانے کے لئے ایک فلم ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

مرکز کے ہدایت کارجناب سید  احمد طالب نے کہا کہ فلم (نجات) کو حرم مقدس کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بیک وقت نشر کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس فلم کی  کہانی ایک ایسے عراقی والد کے گرد گھومتی ہے جو فتوی مبارک کے بعد وطن عزیز اورمقامات مقدسہ کے دفاع کے لیے  داعش کے خلاف لڑنے کے لئے نکلتا ہے ۔

اس کی بہادری پوری دنیا کو دکھانے کے لئے فلم کو تمام سوشل اکاونٹ پر نشر کیا جائے گا  تاکہ اس کی بہادری ہرایک تک پہنچ جائے۔

 واضح رہے اس فلم کو بابل کے ایک سینما میں ایک فلمی مقابلے میں  دکھایا گیا ہے۔

اس فلم نے ایوارڈ بھی جیتا ہے۔

مرکز کے ہدایتکار نے اشارہ کیا کہ فلم کے بنانے کا مقصد یہ ہے کہ اس حقیقت کے ایک چھوٹے سے پہلو کی وضاحت کی جائے جو داعش کے دہشت گرد گروہوں کے ملک میں داخل ہونے کے بعد ہوا تھا ۔

مزید برآں وطن  کے بیٹوں کی طرف سے دی جانے والی قربانیوں کی ایک جھلک دکھانا ہے تاکہ دنیا کو معلوم ہو سکے کہ ان مجاہدوں نے کس طرح قربانی دے کر اس ارض پاک کی کیسے حفاظت کی ہے اور اپنی جان پر کھیل کر اس میں رہنے والے معصوم شہریوں  کی کس طرح جان بچائی ہے

العودة إلى الأعلى