فتویٰ جہاد پر حرم امام حسین علیہ السلام کی میڈیا کانفرنس
حرم امام حسین علیہ السلام کے خاتم الانبیاء آڈیٹوریم میں فتوی مبارک جہاد کی پانچویں سالگرہ کی مناسبت سے میڈیا کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔
یہ کانفرنس ان شہداء کی یاد میں منعقد کی گئی جنہوں نے اپنی جانیں وطن اور مقامات مقدسہ کے دفاع کے لیے قربان کیں۔ اس کانفرنس میں انکو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ جس کا عنوان تھا (میڈیا کا منھ جب بندوقوں کے منھ کو گلے لگاتا ہے تو نسلیں یاد رکھتی ہیں)
اس کانفرنس میں حرم امام حسین علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل کے علاوہ مختلف شخصیات نے شرکت کی۔
حرم حسین علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل جناب حسن رشيد عبائجی نے کہا وطن عزیز اور مقامات مقدسہ کے دفاع میں دی جانے والی قربانیوں کو محفوظ کر کے اس تاریخ کو آنے والی نسلوں تک منتقل کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے۔
عبائجی نے مزید کہا، کہ ان تاریخی واقعات کو تفصیلات کے ساتھ فلم بند کرنے اور کتابی شکل میں محفوظ کرنے کی ضرورت ہے۔ ان شہدا ء اور غازیوں کو تاریخ کے اوراق میں ہمیشہ زندہ رکھنا ہوگا جنہوں نے مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنی جان و مال کی پرواہ کئے بغیر میدان جہاد میں اپنے خون کی قربانی پیش کر کے وطن عزیز کو مٹھی بھر دہشت گردوں سے آزاد کرایا۔
حرم حسینی کے دستاویزی فلمساز شعبہ کے ڈائریکٹر حازم فاضل نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو بتایا کہ ہم اس کانفرنس اور دیگر علمی طریقوں کے ذریعے کوشش کر رہے ہیں کہ جہاد کے مبارک فتوی کو اوراس کی وجہ سے دی جانے والی قربانیوں کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے تاکہ نئی نسل تک حقائق منتقل ہو سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کے فتوی کے انسانی پہلو پر اب تک 15 مقالے تحقیقی کمیٹی نے قبول کیے ہیں۔
اس موضوع پر ایران، شام اور لبنان کے محققین نے اپنے تحقیقی مقالے پیش کیے ہیں، جو اس بات کی دلیل ہے کہ یہ ایک عالمی اورانسانی مسئلہ تھا جس کو ایک فتوی نے حل کیا اوراس فتوی سے پوری دنیا حیران ہو گئی۔