عراق میں اپنی نوعیت کاپہلا ہسپتال خاتم الانبیاء برائے امراض قلب تکمیل کے قریب
روضہ امام حسین علیہ السلام کے اسٹریٹجک پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے کربلا کے مقدس شہر میں امراض قلب کے لئے خاتم الانبیاء (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہسپتال کی بلڈنگ کی تعمیرپرتیزی سے کام جاری رکھا ہوا ہے۔
پروجیکٹ کی نگرانی کرنے والے انجینئر میثم شاکر یاسر نے بین الاقوامی میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں کہا کہ "ہماری ٹیم خاتم الانبیاء ہسپتال (ص) برائے امراض قلب کے پروجیکٹ پرسرعت سے کام جاری رکھے ہوئے ہے اور نصف سے زائد کام مکمل ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ امراض قلب کے لئے یہ ہسپتال بہترین ہونے کے ساتھ ساتھ عراق میں رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا پروجیکٹ ہے ۔
یہ ہسپتال بین الاقوامی معیار کے ساتھ ساتھ بہترین فن تعمیر سے بنایا جا رہا ہے۔
یاسر نے مزید کہا کہ منصوبے کے لیے 6 ایکڑ اور 1,000 مربع میٹر زمین مختص کی گئی ہے۔
یہ پروجیکٹ تین اہم عمارتوں پر مشتمل ہے۔
ہسپتال کی بلڈنگ کا رقبہ 29,000 مربع میٹر ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہسپتال کی عمارت 11 منزلہ ہوگی ۔
تہہ خانے میں پشر روم، ہسپتال کا مرکزی باورچی خانہ، ہال، سروس رومز، اور سٹورز ہونگے۔
گراؤنڈ فلور ریسپشن ، ایمرجنسی وارڈ، سنٹرل فارمیسی، ریڈیولاجی ڈیپارٹمنٹ، اور پبلک ہیلتھ سروس پر مشتمل ہو گا۔
پہلی منزل میں ہر قسم کے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری اورایڈوائزری کلینک ہونگے۔
جب کہ دوسری منزل میں سنٹرل سٹرلائزیشن ڈیوائسزہونگی۔
اور مزید ایک میٹنگ روم، تعلیمی ہال، لاجسٹکس ڈیپارٹمنٹ، ایک مرکزی ریستوراں، کیفے ٹیریا، اور انتظامی و مالیاتی ڈیپارٹمنٹ ہونگے ۔
جبکہ تیسری منزل میں سات آپریٹنگ کمرے جن میں سے ایک ہائبرڈ آپریٹنگ روم ،چار کیتھیٹرائزیشن ہال کہ جن میں ریکوری بیڈ اور ان کے لیے سپورٹنگ روم ہونگے، جب کہ چوتھی منزل میں انتہائی نگہداشت کے 28رومز ہونگے۔
اور نویں منزل میں ایک کیفے ٹیریا، مردوں اور عورتوں کے لیے نماز کے لیے الگ الگ ہال ہونگے۔
واضح رہے کہ اس پروجیکٹ پر کام مسلسل اور برق رفتاری سے جاری ہے جسکا 55 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے
عماد بعو
ابو علی