حرم حسین علیہ السلام میں ولادت حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے پروقار تقریب

2022-12-01 11:09
حرم امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارے ،مركز الارشاد الأسری،  کے زیر انتظام حضرت زینب سلام اللہ علیہا  کی ولادت کی مناسبت سے حرم امام حسین علیہ السلام کےاندر خاتم الانبیاء آڈیٹوریم میں جشن کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس جشن میں حرم امام حسین علیہ السلام کے سیکٹری جنرل کے علاوہ مختلف شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹرعامرعبادی نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو دیئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی شیر دل بیٹی حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت اور مركز الارشاد الأسری  کے گیارویں یوم تاسیس کی مناسبت سے خاتم الانبیاء آڈیٹوریم میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا ، جس سے جناب شیخ عبد الصاحب الطائی حفظہ اللہ نے خطاب کیا۔
ٍٍٍٍ انہوں نے مزید کہا کہ مركز الارشاد الأسری کربلاء میں خاندانوں کے درمیان جنم لینے والے تعلیمی، ازدواجی اوراخلاقی مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشش کرتا ہے۔
 آخر میں، سال بھر مرکز کے ساتھ تعاون کرنے والے اساتذہ کرام کو اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔
 یہ مرکز تعلیمی، ازدواجی اور اخلاقی مسائل کے حل کے لئے متاثرہ فریق سے مل بیٹھتا ہے۔ 
کربلاء کے مختلف اداروں  میں اسطرح کے تربیتی پروگرام کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔ 
عبادی نے مزید کہا کہ اس مرکز کا مقصد مسلم خاندانوں کی تعلیمی، نفسیاتی، ازدواجی اور دیگر مسائل میں رہنمائی کرنا ہے تاکہ وہ خوش گوار زندگی گزار سکیں ۔
 اس ادارے کی نجف، بابل اور دیوانیہ میں برانچز ہیں ،جہاں سے ہزاروں لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔
  اس ادارے کی کاوشوں کے نتیجے میں بہت سے خاندانوں میں  اتحاد و اتفاق کی فضاء قائم ہو چکی ہے۔
عماد بعو
ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى