حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے بچوں کا طبی معائنہ مفت

2022-11-23 10:13

بچوں کے عالمی دن کے موقع پر حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے بچوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا۔
کربلاء معلی میں حرم امام حسین  علیہ السلام کے زیر انتظام چلنے والی سیدہ زینب کبری سلام اللہ علیہا  آئی ہسپتال میں 12 سال سے کم عمر بچوں کا 3 دن تک مفت چیک اپ کیا جائے گا۔ یہ سہولت  بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے آنکھوں کے علاج کے لیے مفت  دی گئی ہے۔ 
آئی ہسپتال کے مسؤل ڈاکٹر عدی سالمی نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں کہا کہ مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کے نمائندے جناب شیخ عبد المھدی کربلائی حفظہ اللہ کی ہدایت پر بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے سیدہ زینب سلام اللہ علیہا آئی ہسپتال میں  مفت کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے، تاکہ کم آمدنی والے طبقے کے بچوں کو یہ سہولت شھر کے اندر میسر ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ   یہ میڈیکل کیمپ  3 دنوں تک جاری رہے گا، یعنی اسی ہفتہ کے منگل، بدھ اور جمعرات تک یہ کیمپ رہے گا۔اس کیمپ میں سپیشلسٹ ڈاکٹر 12 سال سے کم عمر بچوں کی آنکھوں  کا  مفت چیک اپ کریں گے

عماد بعو

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى