ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی نے وارث فاونڈیشن فار آنکالوجی پر بین الاقوامی اعتماد کا اعلان
ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی نے حرم امام حسین علیہ السلام کے انٹرنیشنل وارث فاونڈیشن کے شعبہ علاج برائے سوجن یعنی آنکالوجی پر بین الاقوامی اعتماد کے پروجیکٹ کے آغاز کا انکشاف کیا ہے ۔
ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر ستار الساعدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتھارٹی نے انٹرنیشنل وارث فاونڈیشن میں علاج برائے سوجن ، کربلا مقدس میں کرنے پر بین الاقوامی اعتماد حاصل کی ہے ،اور یہ منظوری بین الاقوامی ماہرین کی ایک خصوصی ٹیم کا وارث فاونڈیشن میں دورہ کرنے کے بعد لی گئی اور اس اہم برنامے کے شروع کرنے کی بھی گرین سگنل دے دی۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ وارث انٹرنیشنل فاونڈیشن علاج برائے سوجن یعنی آنکالوجی نے یکم نومبر سے برنامہ کا آغاز کر لیا ہے ،اور اس بین الاقوامی اعتماد کا مطلب ادارے کی بہترین وقار اور مظبوط و مستحکم ہونا ہے اوراس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ یہاں سوجن کا علاج تمام تر عالمی معیارات کے مطابق کیا جاتا ہے ۔
یاد رہے کہ وارث انٹرنیشنل فاونڈیشن فار آنکالوجی حرم امام حسین علیہ السلام کے ماتحت چلنے والے صحت کے اداروں میں سے ایک ادارہ ہے ، جو بارا سال سے کم عمر کے مریض بچوں اور مراجعین کو مفت طبی خدمات اور علاج معالجے کی سروسسز فراہم کرتا ہے اور ان میں بچوں کے علاوہ بڑے بھی شامل ہیں ۔