السبطین یونیورسٹی فار میڈیکل سائنس کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل

2022-11-13 15:12

حرم امام حسین علیہ السلام کے اسٹریٹجک پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ کربلاء معلی میں السبطین یونیورسٹی فار میڈیکل سائنس اینڈ ہیلتھ کی بلڈنگ پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ یہ منصوبہ عراق میں اپنی نوعیت کا پہلامنصوبہ ہے۔
اسٹریٹجک پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر انجینئر مھند غالب نے کہا کہ السبطین یونیورسٹی فار میڈیکل سائنس اینڈ ہیلتھ کربلاء میں میڈیکل کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے کے مترادف ہے۔ 
یونیورسٹی کے  شروع ہوتے ہی مختلف فیکلٹیز  بالخصوص صحت کے شعبہ سے منسلک فیکلٹیز کو اولین فرصت میں ماہر ڈینز کی نگرانی میں شروع کیا جائے گا ۔ 
انہوں نے مزید کہا، اس طرح کے منصوبوں کے قیام کا مقصد عراق میں صحت کے شعبے کو بہتراور جدید طبی دنیا سے ہم آہنگ کرنا ہے اور آنے والے وقت میں میڈیکل کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے  ماہر میڈیکل ٹیم کو تیار کرنا ہے ۔
پروجیکٹ کا کل رقبہ 70000 مربع میٹر پر مشتمل ہے  اور  یہ کئی عمارتوں پر مشتمل ہے۔ مرکزی میڈکل کالج کی بلڈنگ کا کام 100 فیصد مکمل ہو چکا ہے ،جبکہ یوینورسٹی کی مین بلڈنگ کا کام 80 فیصد مکمل ہوا ہے جبکہ اکیڈمک بلاک اور ایڈمن بلاک کا کام بھی 80 فیصد مکمل ہوچکا ہے ۔

امیر الموسوی

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى