غیر ملکی سیاحوں کے وفد نے حرم امام حسین ؑ کی زیارت کی اور حرم کے میوزیم کا دورہ کیا

2022-11-10 11:29

جمہوریہ ہنگری سے عراق کی تاریخ ،آثار قدیمہ اور مذہبی مقامات کو دیکھنے کے لیے آئے ہوئے  سیاحوں کے ایک وفد نے روضہ امام حسین علیہ السلام  اور حرم کے اندر موجود میوزیم کو دیکھا۔
 حرم امام حسین علیہ السلام کے میوزیم کے ڈائریکٹر غسان شہرستانی نے جمہوریہ ہنگری سے آنے والے وفد کو خوش آمدید کہا اور ان کو امام حسین علیہ السلام کا  تعارف بھی پیش کیا۔  انہوں نے امام حسین علیہ السلام کے قیام کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا  کہ امام حسین علیہ السلام نے ظلم کے خلاف جہاد کیا اور ظالم کے سامنے نہیں جکھے ۔
مزید برآں انہوں نے امام حسین علیہ السلام کے حرم کو گرائے جانے کے بارے وفد کو تفصیل سے بتایا اور جن کرداروں نے اپنے مذموم مقاصد کے لیے یہ کیا، ان کے چہروں سے بھی نقاب کشائی کی ۔ 
انہوں نے  میوزیم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا  کہ اس میوزیم میں رکھی گئی اکثر اشیاء کی نسبت اھل البیت علیہم السلام اور بالخصوص امام حسین علیہ السلام کی طرف ہے ۔
انہوں نے ان اشیاء کی حفاظت اور سخت حالات اور واقعات کے باوجود ان  کے دیکھ بھال  کے طریقوں سے بھی آگاہ کیا۔ 
دوسری جانب جمہوریہ ہنگری سے تعلق رکھنے والے سیاح نے کہا کہ یہ میوزیم  تاریخی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔  ان  نوادرات کے ذریعے قدیم تہذیب و تاریخ کو سمجھنے میں آسانی ہوگی۔ 
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ یہاں آکر دلی سکون  محسوس ہوا۔امید ہے کہ آئندہ  بھی یہاں آنے کا موقع ملے گا۔
  جمہوریہ ہنگری سے تعلق رکھنے والی سیاح خاتون نےمیوزیم کے بارے اپنی رائے کا  اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میوزیم ایک طویل تاریخ پر مشتمل ہے، اور میں اس میوزیم کے ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے امام حسین علیہ السلام کی المناک شہادت  کے بارے میں اہم معلومات  دیں جو کہ ہم نے پہلی بار سنی ہیں

منسلکات

العودة إلى الأعلى