بارہ ممالک کی شرکت کے ساتھ چھیالیسویں بین الاقوامی نمائش کا آغاز
عراق کے دارالحکومت بغداد میں چھیالیسویں بین الاقوامی نمائش کا اس عنوان کے تحت (تہذیبوں کا گہوارہ ترقی اور چیلنجز کے اعتبار سے تقسیم دنیا) افتتاح کر دیا گیا ہے
عالمی وبا کورونا کی وجہ سے تین سال کے وقفہ کے بعد چھیالیسویں بین الاقوامی نمائش میں 350 ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت کے ساتھ متعدد ممالک کے سفیروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سےتعلق رکھنے والی شخصیات کی موجودگی میں افتتاح کیا گیا۔
وزارت تجارت میں عراقی نمائشوں کے میڈیا ڈائریکٹر زینب ناصر نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، (تہذیبوں کا گہوارہ، ترقی اور چیلنچز کے اعتبار سے قسیم دنیا ) کے نعرے کےتحت بغداد میں بین الاقوامی میلے کی سرگرمیوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ عرب اور ٖغیر عرب ممالک (جرمنی، ایران، جاپان، اردن، ہندوستان، انڈونیشیا، مصر، پاکستان، فلسطین، ہنگری، اٹلی اور اسپین) نے شرکت کی۔ اس فیسٹیول میں 363 کمپنیوں نے شرکت کی ہے جن میں سے 16 سرکاری کمپنیاں، 110 مقامی کمپنیاں، مختلف شعبہ جات کی 7 کمپنیاں،اور 102 عرب اور غیر ملکی کمپنیوں نے نمائش میں حصہ لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا، یہ نمائش 10 دن تک جاری رہے گی، اور اس کا مقصد عراق کی اقتصادی اور سیکورٹی کی پیش رفت کی صحیح تصویر پیش کرنا ہے ، اس کے علاوہ بڑی اقتصادی سرگرمیوں میں عراق کی صلاحیت کا جائزہ لینا ہے تاکہ بڑے اقتصادی منصوبوں میں عرب اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے مواقع پیدا ہوں ۔
عماد بعو
ابو علی