عتبات عالیات کا گرین کربلاء ویژن ماحول کی بقا کا ضامن
گرین بیلٹ پروجیکٹ کربلا مقدسہ میں شروع کیا گیا اہم ترین منصوبہ ہے کیونکہ یہ پروجیکٹ صوبے کے ماحول کو بہتر بنانے، صحرا کو کم کرنے اور رہائشی علاقوں اور اردگرد موجود صحرائی علاقوں کے درمیان بفر زون اور قدرتی رکاوٹ کا کام کرتا ہے
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے کربلا مقدسہ اور یہاں کی آبادی کے وسیع تر مفاد اور اس شہر مقدس کے لیے مرتب کردہ منصوبوں اور سرگرمیوں کے تحت اس منصوبے کے جنوبی حصے جو کہ 27 کلومیٹر لمبا اور 270.000 مربع میٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے کو بچانے اور بحال کرنے کے لیے حکومت سے لے کر اسے الکفیل گروپ آف نرسریز اور انجینئرنگ اینڈ ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کردیا اور روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا عملہ اس کی بحالی اور اس کو دوبارہ پھیلانے کے لیے غیر معمولی کوششیں کر رہا ہے۔
جنوبی گرین بیلٹ پروجیکٹ کی انتظامیہ نے اس منصوبے میں (17) ہزار سے زیادہ کھجوروں کے درخت لگائے ہیں جن کی سالانہ پیداوار (120) ٹن سے زیادہ ہے۔ پروجیکٹ مینیجر جناب ناصر حسین مطیب نے بتایا، یہ منصوبہ ہر موسم میں (120) ٹن سے زیادہ کھجوریں پیدا کرتا ہے، اور مقامی سطح پر غذائی ضروریات پوری کرنے میں کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ گردو غبار کی راہ میں رکاوٹ بن گیا ہےاور مشرق سے (14) رہائشی علاقوں اور مغرب سے (8) سے زیادہ رہائشی علاقوں کو جوڑتا ہے اور نجف روڈ تک پھیلا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گرین بیلٹ ان اہم اسٹریٹجک منصوبوں میں سے ایک ہے اور اس میں (17) ہزار سے زائد کھجور کے درخت، (23) ہزار سے زیادہ زیتون کے درخت اور تقریباً (17) ہزار یوکلپٹس کے درخت اور دیگر موسمی پودے، پھل اور پھول ہیں۔ یہ منصوبہ شہر کے ماحول کو بہتر بنانے اور گردو غبار کے طوفان کے اثرات کو کم کرنے اور صحرا کو ختم کرنے میں کردار ادا کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
اس منصوبے کو بچانے کے لئے کئی مرحلہ وار اقدامات کیے گئے ہیں جو درج ذیل ہیں
پروجیکٹ سائٹ کا سروے اور نقصان کا جائزہ لیا گیا۔ سائٹ کی مکمل صفائی کی گئی۔ سوکھ جانے والے پودوں کی جگہ نئے پودے لگائے گئے۔ آبپاشی کے نظام کو بحال کیا گیا۔ پانی کی فراہمی اور چھڑکاؤ کے لیے واٹریونٹس کی تنصیب کی گئی۔ آرٹیژن کنووں کی بحالی اور واٹرپمپس کی مرمت کی گئی۔ بجلی کے نظام کی مرمت و بحالی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی گرین بیلٹ کی لمبائی، جو صوبہ کربلا کی سب سے اہم گرین بیلٹس میں سے ایک ہے، جو کہ (27 کلومیٹر) لمبی اور (100 میٹر) چوڑی ہےاور سب سے اہم اقتصادی اور ماحولیاتی فزیبلٹی ہے۔ ہم سخت محنت کر رہے ہیں کیونکہ رقبہ بڑا ہے اور نقصان کی شرح زیادہ ہے، لیکن پراجیکٹ کا عملہ اسے بحال کرنے اور مکمل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا