یونانی سیاحوں کے وفد نے بصرہ کے قدیم عجائب گھر کا دورہ کیا
یونانی سیاحوں کے ایک وفد نے بصرہ کے میوزیم اور صوبہ بصرہ میں موجود ثقافتی ورثہ اور آثار قدیمہ کا دورہ کیا ۔
وفد نےعراق کی تہذیب اور قدیم تاریخ کے آثار پر مشتمل میوزیم کے قیام کی تعریف کی۔
بصرہ کے نوادرات اور ورثہ کے ڈائریکٹر مصطفیٰ الحسینی نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں کہا کہ یونانی وفد نے بصرہ میں موجود میوزیم کو دیکھنے کے بعد، ان آثار کے تخفظ پر ان کی زبردست تعریف کی اور اطمینان کا بھی اظہار کیا۔
میوزیم کے چاروں ہال میں قدیم 2500 قطعات کو بھی رکھا گیا ہے اور ان ہالز کو عراق کی تاریخ کے حساب سے (سومری ہال، بابلی ہال، آشوری ہال، اور بصری ہال) کا نام دیا گیا ہے۔
حسینی نے مزید کہا کہ تاریخی مقامات کو دیکھ کر وفد دنگ رہ گیا اور کہا کہ بصرہ میں اسلامی، عثمانی اور تہذیبوں کے آثار نمایاں پائے جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بصرہ کے نوادرات اور ثقافتی ورثہ کا محکمہ ،مختلف قوموں اور ممالک سے آنے والے تمام غیر ملکی سیاحوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔
بصرہ کے ورثے اور نوادرات سے متعلق تمام تر تفصیلات سے بھی آگاہ کرتا ہے ۔
سیاحتی دورے کے دوران ہم نے ان کو دورے سے متعلقہ ہر ممکنہ مدد فراہم کی اور بھر پور تعاون بھی کیا۔
عماد بعو
ابو علی