عراقی خطاط کے قرآنی فن پاروں کی کربلاء میں نمائش اختتام پزیر

2022-10-25 12:21

حرم امام حسین علیہ السلام کے دار القرآن کریم کے زیر انتظام چلنے والے ادارے ،مرکز اعلام قرآنی، نے بین الحرمین کربلاء میں سالانہ خاتم الانبیاء قرآنی نمائش کا اہتمام کیاگیا تھا۔
مرکز کے مسؤل جناب کرار نے کہا کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت کی مناسبت سے، قرآنی معلوماتی مرکز نے پہلی سالانہ خاتم الانبیاء قرآنی خطاطی کی نمائش کا اہتمام کیا ہے۔یہ نمائش مختلف قرآنی سرگرمیوں کے ساتھ تین دن تک جاری رہنے کے بعد آج اختتام پزیر ہوگیا۔
اس قرآنی نمائش میں عراق کے سینئر خطاطوں کی قرآنی پینٹنگزاور دیگر خطاط کی خطاطی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔  
اس نمائش میں شرکاء کے لیے عربی خطاطی کی ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔ 
مزید برآں نمائش میں شرکت کرنے والوں کو تحائف سے بھی نوازا گیا۔ 
اس نمائش کی  افتتاحی تقریب میں حرم حسینی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے علاوہ مذہبی اور قرآنی شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی

منسلکات

العودة إلى الأعلى