قرآن مجید کے آٹھویں صدی کے خطی نسخے کی پیرس میں نمائش

2022-10-23 11:32

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے لوور میوزیم میں آٹھویں صدی عیسوی کے قرآن پاک کے، ایک نایاب خطی نسخے کی نمائش کی گئی۔
 قرآن مجید کا یہ خطی نسخہ ازبک کے ایک گاؤں میں مخفوظ تھا۔
ازبک اسٹیٹ فاؤنڈیشن فار دی ڈیویلپمنٹ آف کلچر اینڈ آرٹس  کے مسؤل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیرس کے لوور میوزیم میں آٹھویں صدی عیسوی کے قرآن مجید  کے ایک  قدیمی  خطی نسخہ  کو رکھا گیا ہے۔ 
فاؤنڈیشن کے مسؤل  نے کہا  ،درجنوں ازبک نوادرات، 23 نومبر سے 6 مارچ تک ہونے والی  نمائش میں  عام لوگوں کو دکھائے جائیں گے۔
 ان نوادرات کو آثار قدیمہ کے ماہرین نے جمع کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قرآن مجید کا یہ خطی نسخہ نمائش میں رکھا جائے گا جو کہ ازبک گاؤں میں صدیوں سے محفوظ رہا ۔
  قرآن مجید کا یہ نسخہ  قدیم ترین نسخوں میں سے ایک ہے جو اب بھی محفوظ ہے

عماد بعو 

ابو علی

العودة إلى الأعلى