مرجع دینی اعلی کے نمائندہ کی نجف اشرف کے ایک بچے پر شفقت
مرجع دینی اعلی دام ظلہ کے نمائندہ کا نجف اشرف کے بیمار بچے کا حرم امام حسین علیہ السلام کی ہسپتال میں مفت علاج کرنے کا حکم
تین اکتوبر، جب نجف اشرف سے تعلق رکھنے والےبیمار بچے کے علاج کی درخواست مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کے نمائندہ شیخ عبدالمہدی الکربلائی حفظہ اللہ تک پہنچی،تو انہوں نے فورا حرم کے ہسپتال میں مفت علاج و معالجے کا حکم دے دیا۔
روضہ امام حسین علیہ السلام میں خدمت انسانی امور کے کوآرڈینیٹر احمد رضا خفاجی نے حرم امام حسین علیہ السلام کی ویب سائٹ کو بتایا کہ مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کے نمائندہ شیخ عبدالمہدی الکربلائی حفظہ اللہ نے حکم دیا یے کہ نجف اشرف کے بیمار بچے یمان عبد اللہ کے علاج کے تمام اخراجات حرم امام حسین برداشت کرئے گا۔ بچے کے طبی معائنہ کے لئے انہیں فورا حرم کے ہسپتال میں بھیجا گیا ہے تاکہ جلد از جلد بچے کا علاج شروع ہو سکے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بچے کی دونوں آنکھوں میں موتیا ہے۔ پس دونوں آنکھوں کا امام زین العابدین ہسپتال میں آپریشن کیا جائے گا اور اس کے لئےخصوصی میڈیکل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جو مریض کی صورتحال کو دیکھ کر فیصلہ کریگی ۔
نیز یہ بھی یاد رہے کہ اس آپریشن پر آنے والے تمام اخراجات حرم امام حسین علیہ السلام برداشت کرے گا۔
مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کی خصوصی ہدایت پر حرم امام حسین علیہ السلام رنگ و نسل کی تفریق کیے بغیر انسانیت کی خدمت کے لئے ہر لمحہ کوشاں ہے
امیر موسوی
ابو علی