صوبہ کربلا میں دماغی فالج کے علاج کے لیے مرکز کی تعمیر مکمل

2022-10-04 09:00

روضہ امام حسین علیہ السلام کے انجینئرنگ اور ٹیکنیکل پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے کربلاء معلی میں دماغی فالج کے علاج کے لیے مرکز کی عمارت کا کام سو فیصد مکمل کر لیا ہے۔ 
پراجیکٹ کی نگرانی کرنے والے انجینئر محمد عمران نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں کہا کہ یہ سنٹر کل 600 مربع میٹر کے رقبے پر بنایا گیا ہے ۔ اس  پروجیکٹ کا تعمیراتی کام سو فیصد مکمل ہو چکا ہے ۔اس وقت اس میں طبی آلات اور مختلف قسم کی مشینوں کو منتقل کیا جا رہا ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ یہ مرکز دو منزلہ  ہے ۔گراؤنڈ فلور (282 میٹر) کے رقبے پر مشتمل ہے ۔یہ   ایک فزیکل  ہال اور  ایک لیبارٹی پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ میڈکل آفس اور میڈیکل سٹور بھی ہے ،جب کہ پہلی منزل میں دو لیبارٹریز  جینیاتی تجربہ سنٹر  ہسٹولوجیکل سنٹر  ڈاکٹر رومز اور مین کولینگ سسٹم ہے۔
انہوں  نے مزید کہا کہ  اس سنٹر کو عالمی معیارکو مد نظر رکھ کر جدید ڈیزائن کے مطابق بنایا گیا ہے ۔
یہ پروجیکٹ ملکی لیول پر بڑا پروجیکٹ ہے۔ اس میں عام شہریوں ،شہدا کی فیملیز، کم آمدن والے شہریوں اور ٖغریبوں  کے علاج و معالجے کے لئے خصوصی کوٹہ رکھا گیا ہے 

امیر موسوی 

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى