عتبہ حسینیہ کے وفد نے روم میں بابوی انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا
تحقیقاتی مراکز کی اہمیت کی وجہ سے عتبہ حسینیہ کے وفد نے روم میں عربی اور اسلامی علوم کے لیے بنائے گئے بابوی انسٹیٹیوٹ کا تفصیلی وزٹ کیا۔
ویٹیکن سٹی میں عراقی سفارت خانہ کے سیکریٹری کے ساتھ حرم امام حسین علیہ السلام کے وفد نے تحقیق و مطالعہ کی اہمیت کے پیش نظر اس ادارے کا دورہ کیا جہاں عرب ثقافت اور اسلامی علوم کی تعلیم دی جاتی ہے۔
انسٹیٹیوٹ پہنچنے پر ادارہ کے سربراہ نے وفد کو خوش آمدید کہا اور وفد کو انسٹیٹیوٹ کی لائبریری ،کلاس رومز اور مختلف سیکشنز کا وزٹ کروایا ۔وفد نے ادارہ کے سربراہ پروفیسر ڈیگو سریو کاریلی سے بھی ملاقات کی اور دو طرفہ تعاون کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا ۔
مزید برآں ادارے کی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔
نیز یہ بھی یاد رہے کہ دونوں اداروں کے درمیان دوطرفہ تعاون کو بڑھانے اور دونوں ملکوں کی تاریخی و ثقافتی اہمیت کے پیش نظر ایک دوسرے کی تجربات سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
اجلاس کے اختتام پر ، عتبہ حسینیہ کے وفد نے انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ کو تحائف پیش کیے
بین الاقوامی میڈیا سنٹر