ویٹیکن سٹی کے کالج آف کمیونیکیشن اینڈ ڈائیلاگ کے پرنسپل نےحرم امام حسین علیہ السلام کے وفد کا استقبال کیا

2022-10-02 08:39

فرانس میں بابا فاتکان کے ساتھ ملاقات کے بعدحرم مقدس کے وفد نے ویٹیکن سٹی میں یونیورسٹی آف سینٹ کروز کا دورہ کیا۔اس  دورے کے دوران وفد نے حرم امام  حسین علیہ السلام کی سوشل خدمات اور تعلیمی ، ثقافتی اور مذہبی فعالیات کے بارے  بریفنگ دی ۔ 
وفد نے یونیورسٹی کے کالج آف کمیونیکیشن اینڈ ڈائیلاگ کے پرنسپل ڈاکٹر دانیال سے بھی ملاقات کی اور انھیں تاریخ کربلا پر بنائی گئی ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔
مزید برآں حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے جاری انسانی و فلاحی پروجیکٹس کے بارے تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔
ملاقات کے دوران باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا اور ثقافتی اور میڈیا فورمز کے قیام عمل کی تجاویز پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرےکے تجربات سے استفادہ کرنے پر بھی زور دیاگیا ۔
اس ملاقات میں میڈیا پرسنز کی تربیت کے لئے ادارے بنانے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔
نیز یہ بھی یاد رہے کہ اس دورے کی  کامیابی میں ، مختلف اداروں کے دورے کرنے میں اور شخصیات سے ملاقاتوں میں ویٹیکن سٹی میں موجود عراقی سفارت خانہ کا کلیدی کردار رہا ہے  اور یہ انہی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے

منسلکات

العودة إلى الأعلى