امام حسین علیہ السلام عدل و انصاف اور امن کی نمائندگی کرتے ہیں اور میں افریقیوں کو ان کی سوانح حیات کا مطالعہ کرنے کی دعوت دیتا ہوں

2022-09-27 13:00

 نائجیریا کے صحافی عیسیٰ آدم نے بین الاقوامی میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں کہا کہ امام حسین علیہ السلام ہر مکان و زمان میں عدل و انصاف، امن، اتحاد، شجاعت اور آزادی کی علامت ہیں۔
 ایجوکیشن مانیٹر اخبار میں کام کرنے والے آدم نے امام حسین علیہ السلام کی شخصیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ "امام کے ساتھ دوسری اقوام سے تعلق رکھنے والے انصار بھی تھے ، جنہوں نے کربلا کی جنگ میں امام حسین علیہ السلام کا ساتھ دیا۔ 
 آج ہم مختلف مذاہب اور اقوام سے تعلق رکھنے والے لاکھوں لوگوں کو دیکھ رہے ہیں جو مقدس شہر کربلاء میں زیارت اربعین کے احیاء کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ 
 نائجیرین صحافی نے اس کی طرف بھی اشارہ کیا کہ  "امام حسین علیہ السلام کے کچھ انصار افریقی تھے اور ان کے ساتھ شہید ہوئے، اس لیے میں تمام افریقیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ امام حسین علیہ السلام کے بارے میں زیادہ سے زیادہ مطالعہ کر کے امام حسین علیہ السلام کی زیادہ سے زیادہ معرفت حاصل کریں۔"

 نائیجیریا میں شیعوں کے حالات کے بارے میں آدم نے کہا کہ اگرچہ ہم ملک میں اقلیت کی نمائندگی کرتے ہیں لیکن نائیجیریا میں تقریباً 25 ملین شیعہ ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت کی وجہ سے ہمیں اپنے عقائد پر عمل کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
  لیکن اس سال، پہلی بار، حکام نے ہمیں فوج کی مداخلت کے بغیر نائیجیریا کے کئی شہروں میں چہلم امام حسین علیہ السلام  کی یاد میں ماتمی جلوس منعقد کرنے کی اجازت دی ہے

عماد بعو

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى