اربعین حسینی پہ حرم امام حسین کی خدمات کا جائزہ
حرم امام حسین علیہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ نے اس سال 1444 ہجری - 2022 عیسوی کے چہلم امام حسین علیہ السلام کو کامیاب ترین قرار دیا ہے۔
انہوں نے ان تمام اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس عالمی اجتماع کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ۔
حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے زائرین کو ہرممکن سہولت پیش کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ زائرین کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو ۔
اس سلسلے میں حرم امام حسین علیہ السلام کے زیرانتظام تمام اداروں کو ہائی الرٹ کر کے 24 گھنٹے سہولیات فراہم کی گئیں، جن میں شعبہ صحت،شعبہ حفظ نظام، شعبہ مضیف ،شعبہ مذہبی و ثقافتی امور شعبہ ٹرانسپوٹ وغیرہ شامل ہیں۔
درج ذیل رپورٹ میں اعداد و شمار کے ساتھ حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے دنیا کے 80 ممالک سے اربعین امام حسین کے لئے آئے ہوئے زائرین کو دی جانے والے خدمات کا ذکر کیا گیا ہے۔
1,348,632 زائرین کے لیے مختلف نوعیت کی طبی خدمات۔
طب کا شعبہ اپنے اپنے مراکز میں، روزانہ 4500 سے زائد مریضوں کو دیکھتا رہا
6 ہسپتالوں اور 20 کلینکس میں کہ جن میں 3000 ڈاکٹرز اور نرسیں تعینات تھیں، (1,200,000) مریضوں کا چیک اپ کیا گیا ۔
شعبہ صحت نے 3 ارب دینار کی لاگت سے 1.3 ملین زائرین کو طبی خدمات فراہم کیں۔
جدید ہائی کوالٹی کے 140 کیمرے نصب کیے گئےجو کربلا شہر میں زائرین کی نقل و حرکت کو محفوظ بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کرتے ہیں۔
1800 کیمروں کے ذریعے اس بڑے اجتماع کی کوریج کی گئی۔
800 سے زائد عراقی اور غیر عراقی جلوسوں کو منظم کر کے اور بغیر کسی بدنظمی کے اپنے اپنے روٹ پر گامزن رکھا ۔
7000 رضاکاروں نے زائرین کو خدمات فراہم کیں۔
15 ممالک کے مؤسسات کو خوش آمدید کہا گیا ۔
اربعین کی کوریج کو آنے والے 1200میڈیا ہاوسز کو ویلکم کیا ۔
12500 مواکب کہ جن میں سے 300 غیر ملکی تھے ،نے زائرین امام حسین علیہ السلام کے درمیان (5) ملین سے زیادہ افراد کے لیے، کھانا تقسیم کیا ۔
صحن حسینی میں (900) ٹن کی مرکزی کولنگ ڈیوائسز کی تنصیب
زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے (الوارث اسکاؤٹس) ایسوسی ایشن میں (1,000) رضاکاروں کی شرکت
نجف اور کربلا کے درمیان (یا حسین) سڑک پر دنیا کی طویل ترین نماز باجماعت کا قیام
کربلا ریلوے اسٹیشن پر 70,000 زائرین کی آمدورفت۔
زرائع اعلام دولی
عتبہ حسینیہ