اربعین امام حسین ؑ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات 1800 سی سی ٹی وی کیمرے نصب
حرم امام حسین کے ذیلی ادارے سکیورٹی مانیڑنگ ڈویزن اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے لئے 1800 جدید اور ہائی کوالٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے سے پورے کربلا کی مانیٹرنگ کی جائے گی
سکیورٹی مانیڑنگ اور نظم و نسق کے شعبے کے سربراہ رسول فضلہ نے کہا کہ ہم نے اربعین امام حسین ؑ کی مناسبت سے دنیا بر سے امام حسین (ع) کی زیارت کو آنے والے زائرین اور ماتمی دستوں کو محفوظ بنانے کے لیے ایک نظام اور جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔جس میں 1800 تھرمل اور کلوز سرکٹ سیف سٹی کیمروں اور جدید ڈرون کیمروں سے جلوس عزاء اور حرم امام حسین و حرم حضرت عباس ؑ کی مانیٹرنگ کی جائےگی
حرم حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے بھی جدید ترین کیمروں اور آلات کے زریعے زائرین امام حسین ؑ کی مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ زائرین کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنایا جائے
واضح رہے کہ سکیورٹی انتظامات کے لئے حرم امام حسین ؑ کے ساتھ مختلف ادارے حکومت بالخصوص صوبہ کربلا کی انتظامیہ کی خصوصی تعاون سے جلوس کے راستے میں آنے والی تمام بلند عمارتوں پر اسنائپر تعنیات ہوں گے جبکہ جلوس کی نگرانی کےلیے ڈرون کیمروں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی لی جائے گی،اس کے علاوہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی
عماد بعو
ابو علی