حرم امام حسین ؑ و حرم امام رضاؑ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

2022-09-05 09:53

حرم امام حسین ؑ کی لایبریری اور حرم امام رضاؑ کے زیلی ادارہ مجموعہ آستان قدس رضوی کی اہلبیت لایبریری کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے  کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے

امام حسین علیہ السلام کے حرم  کے لائبریری اور ثقافتی امور کے سربراہ رائد الحیدری اورآستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکزاورکتب خانوں کی آرگنائزیشن کے سربراہ  حسین خسروی نے ایک اجلاس کے دوران دو طرفہ تعاون اور علوم محمد و آل محمد کو نشر کرنے کی ضرورت پر زور دیا

حرم امام رضا ؑ کی لائبریری کے مسول نے لائبریری کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا  کہ آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری میں عربی  زبان میں کتب کی کثیر تعداد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سات لاکھ عناوین پر پچاس لاکھ سے زائدعربی زبان میں کتب موجود ہیں، اجلاس کے دوران انہوں نے فارسی مصنفین کی تحریر کردہ عربی کتب کا بھی ذکر کیا
اجلاس کے دوران حرم امام حسین علیہ السلام  کے کتب خانوں اور ثقافتی امور کے سربراہ رائد الحیدری نے دونوں کتب خانوں کے مابین مشترکہ تعاون پر دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے مختلف اسلامی ممالک کے ثقافتی مراکز اور کتب خانوں کے اپنے دوروں کا ذکر کیا اور کہا کہ آستان قدس رضوی کی لائبریری کتب کی نگہداشت، دیکھ بھال کے معیارات اور خدمات کی فراہمی کے طریقوں کے لحاظ سے بہترین لائبریری ہے۔
مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی اور نفاذ، علمی صلاحیتوں اوردو طرفہ وسائل کی ترقی و توسیع، ڈیجیٹل وسائل کا تبادلہ، اشاعتیں، پریس اور دیگر وسائل ان امور میں شامل ہیں جن پر اس مفاہمتی  نوٹ میں تاکید کی  گئی ہے 

العودة إلى الأعلى