امریکی محقق و صحافی زیارت اربعینہ کانفرس میں شرکت کرنے کے لیے کربلا مقدس پہنچ گیا

2022-09-04 15:16

حرم امام حسین علیہ السلام کا میڈیا سیل ، انٹرنیشنل میڈیا سنٹر نے کربلا سنٹر فار اسٹیڈیز اینڈ ریسریچ کے تعاون سے امریکی محقق و صحافی اربعین کانفرنس میں شرکت کے لئے کربلا پہنچ گیا ہے

محقق و صحافی سیم کیمبل نے انٹر نیشنل میڈیا سنٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے  مقدس شہر کربلا میں اور اس پر سکون جگہ حرم  امام حسین علیہ السلام میں  آنے کا شرف حاصل ہوا ، جہاں میں زیارت اربعینہ کانفرنس میں شرکت کر کے فخر محسوس کرتا ہوں اور اس میلیونی زیارت کی کوئی نظیر نہیں ملتی ہے کیونکہ اسے سب سے بڑا انسانی وبشری  بیڑہ سمجھا جاتا ہے ۔

انہوں نے اپنے تحقیقاتی کام کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں گلوبل وارمنگ اور گرم موسم کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے طریقوں پہ  وسیع تحقیق کی ہے اور میں نے محسوس کی ہے کہ عتبہ حسینہ کے  نمائندہ دینی ادارے کا آب و ہوا کے چلینجزسے نمٹنے کے  حوالے سے  ایک موثر کردار ہے ۔جہاں بڑے اور اعلی معیار کے زرعی منصوبوں کے ذریعے سے صحرائی علاقوں کو سرسبز و شادابی میں تبدیل کرکے بڑا زبردست رول ادا کر رہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دینی ادارہ سب سے زیادہ معلومات و آگاہی دینے والا ادارہ معلوم ہوتا ہے کیونکہ میں نے تمام شعبوں میں  کئی سالوں سے مسلسل اور محنت و کوشش کی ہے اور جو کچھ زراعت کے شعبے میں دیکھا وہ ایک نہایت خوبصورت چیز ہے اور صحراوں سے چھٹکارہ پانے اور موسمی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک بہترین قدم ہے

العودة إلى الأعلى