حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے اربعین کے لئے خصوصی سروس چلانے کا اعلان
حرم امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ اربعین حسینی پہ، زیارت کے لئے دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی سہولت کے لئے ، اندرون کربلاء میں خصوصی ٹرانسپورٹ چلانے کا بندوست کیا گیا ہے۔
شعبہ ٹرانسپورٹ کے نائب مسؤل علی فواد نے کہا کہ متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام کی خصوصی ہدایت پر زائرین کرام کی سہولت کے پیش نظر، کربلاء کے تمام داخلی راستوں پہ، جہاں سے عام گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے، وہاں سے حرم تک خصوصی ٹرانسپورٹ کو چلایا جائے گا، تاکہ بچے ،بوڑھے اور خواتین کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کربلاء بابل ،کربلاء نجف، اور طویریج کے چیکنگ پوائنٹ سے ،جہاں سے پپلیک ٹرانسپورٹ کا داخلہ ممنوع ہوتا ہے وہاں سے خصوصی سروس چلائیں گے۔
اس خصوصی سروس میں بسیں ،کوسٹرز ،اور ایمرجنسی کی صورتحال کے لئے ایمبولینس شامل ہیں۔
یہ سروس ان مقامات سے، زائرین کو حرم امام حسین علیہ السلام کے قریب ترین مقام پر لائے گی
اس مشن کے لیے تقریبا 300 سو بسیں اربعین سے پہلے جبکہ اربعین کے قریب 700 سے اوپر گاڑیاں چلائی جائیں گی ۔
یہ اپنے اپنے روٹ پر منظم انداز میں چلیں گی۔
اسکے علاوہ روڈ کی صفائی کے لئے مشینیں ،کچرا اٹھانے والی گاڑیاں اور ٹھنڈے پانی کے لئے برف لے جانے والی سوزکیاں بھی اسی ادارے کے ماتحت چلیں گی ۔
واضح رہے کہ حرم امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے زائرین امام حسین علیہ السلام کی ہر ممکن خدمت کے لئے کوشاں رہے گی
ابراہیم عوینی
ابو علی