عتبہ حسینیہ نے فدک کجھور فارم کے موجودہ سیزن کی مارکیٹنگ کے سالانہ منصوبے کا اعلان کیا
عتبہ حسینیہ سے منسلک فدک کھجور فارم کی انتظامیہ نے موجودہ سیزن کے لیے کھجور کی پیداوار کی مقدار اور بہترین عراقی اور عربی اقسام کی مارکیٹنگ کی تیاریوں کا انکشاف کیا۔
فارم کے مینیجر انجینئر فیاض ابو المعالی نے کہا، "فارم پر کام کرنے والی زرعی ٹیمیں اس وقت کھجور کی کٹائی اور مارکیٹنگ کی تیاری میں مصروف ہیں، کیونکہ امید ہے کہ اس سال کجھور کی مختلف اقسام کی پیداوار تقریباً 60 ٹن تک پہنچ جائے گی۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ عتبہ حسینیہ کی طرف سے کی جانے والی یہ کوششیں عراق کو کجھور پیدا کرنے والے صف اول کے ممالک میں دوبارہ لا کھڑا کرنے کی جانب ایک اہم اقدام ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا فارم میں 26000 کجھور کے درخت لگائے گئے ہیں ، جن کا رقبہ (700) دونم ہے۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فارم کے اسٹریٹجک پلان کے مطابق 2000 دونم رقبے پر (50،000) کھجور کے درخت لگانا شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا اس فارم میں عربی نسل کی کجھور کے علاوہ اعلیٰ کوالٹی کی معروف عراقی اقسام بھی ہیں جیسے (البرحی، الشویثی، الساعی، المکتوم، البربن، اور المیر حاج) بہترین اور معروف معیار کی عربی کجھور بھی ہے جیسے (المجھول، الشیشی، الزاملی، اور العنبرہ)
یہ فارم شہر کے مرکز سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر کربلاء کے مغرب میں ضلع عین التمر کی طرف جانے والی سڑک پر واقع ہے
ابراہیم عوینی
ابو علی