مختلف ممالک سے آئی ہوئی شخصیات کا حرم امام علی علیہ السلام کا دورہ
مختلف ممالک سے آئے ہوئے وفد نے نجف اشرف میں امیر المومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کے روضہ مبارک پر حاضری دی اورحرم امام علی علیہ السلام کے مسؤولین سے ملاقات کی۔
روضہ امام علی علیہ السلام میں شعبہ تعلقات عامہ کے معاون سلام جبوری نے کہا کہ آج مختلف ممالک کی مختلف مذاھب سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے حرم امام علی علیہ السلام کا دورہ کر کے ہمیں میزبانی کا شرف بخشا ۔
وفد میں شامل شخصیات کو حرم امام علیہ السلام کے مختلف پروجیکٹس اور سال بھرزائرین کو دی جانے والی بلا تفریق خدمات کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفد نے حرم مقدس کی انتظامیہ کی طرف سے زائرین کی خدمت کے لئے ،کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی ۔
وفد کو حرم مقدس کی جانب سے تحفہ میں دو کتابیں پیش کی گئیں، ایک امام زین العابدین علیہ السلام کی زندگی پراوردوسری کتاب امام سجاد کے (رسالہ حقوق) سے متعلق ،جس کو وفد نے بہت پسند کیا اور بہترین مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا
عماد بعو
ابو علی