شرح خواندگی کے اضافے کے لیے حرم امام حسین علیہ السلام کا سماوہ میں تعلیمی کمپلکس کا منصوبہ

2022-08-28 17:55

شرح خواندگی کو بڑھانے اور معاشرے میں تعلیمی سطح کو بلند کر نے کے لئے حرم امام حسین علیہ السلام کی انجینئرنگ اور ٹیکنیکل پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ سماوہ میں  پہلے تعلیمی  کمپلیکس پر تیزی سے کام جاری رکھا ہوا ہے ۔
پروجیکٹ انچارج انجینئر نعمان احمد عزیز نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹرسے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم محنت ، لگن اور تیزی سے تعمیراتی مراحل کو مکمل کر رہی ہے۔ انشااللہ جلد از جلد امام حسین علیہ السلام تعلیمی کمپلیکس کو مکمل کر دیا جائے گا۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ اس تعلیمی کمپلکس کی تین اہم عمارتوں کا ڈھانچہ مکمل ہوگیا ہے ۔
 اس وقت اندر اور باہر سے فنشنگ کا کام جاری  ہے ۔
 اس کمپلکس میں بین الاقوامی معیار کا مواد استعمال ہوگا  تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کوئی پریشانی نہ ہو۔
  یہ پروجیکٹ 20 ایکڑ  اراضی پر مشتمل ہے۔
 اس میں چھ سکولز ہونگے۔ تین لڑکوں کے لئے اور تین لڑکیوں کے لئے ۔ یہ پرائمری،مڈل اور ہائی سکولز ہونگے۔
واضح رہے کہ حرم امام حسین علیہ السلام ملک میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور شرح خواندگی میں اضافہ کرنے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کر رہا ہے اور اس سلسلے میں خطیر رقم بھی خرچ کر رہا ہے ۔
مزید برآں ہونہار اور قابل طالب علم کو سکالر شب پہ ملک سے باہر مختلف یونیورسٹوں میں بھی بھیج رہا ہے تاکہ  یہ طلاب وآپس آکر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں

عماد بعو

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى