کربلاء میں یتیموں سے مختص یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
کربلاء معلی میں امام رضا علیہ السلام چیرٹی فاونڈیشن نے یتیموں کے لیے مختص یونیورسٹی کی تعمیرات کا کام شروع کر دیا ۔
یہ فاؤنڈیشن مرجع اعلی دام ظلہ الوارف کے نمائندہ کے زیر نگرانی چل رہا ہے۔
اس یونیورسٹی میں یتیموں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔
کربلاء معلی میں یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے چلنے والے ادارے امام رضا چیرٹی فاونڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن جناب سید سعد دین نے کہا کہ یہ ادارہ مرجع اعلی دام ظلہ الوارف کے نمائندہ جناب شیخ عبد المھدی کربلائی حفظہ اللہ کے زیر نگرانی چل رہا ہے ۔
اس فاؤنڈیشن نے عراق اور خارج عراق سے مخیر حضرات کے تعاون سے یونیورسٹی کی تعمیرات کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ یونیورسٹی یتیم طلباء و طالبات کے ساتھ خاص ہوگی ۔
اس یونیورسٹی میں ان کو تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی، تاہم یونیورسٹی میں فیکلٹیز کو پورا کرنے کے لئے پہلے لاء فیکلٹی پر کام کیا جائے گا اور پھر بالترتیب باقی فیکلٹیز کی بلڈنگ پر کام مکمل کیا جائے گا ۔
سعد دین نے کہا کہ یونیورسٹی میں چھ فیکلٹیز ہوں گی ۔ قانون، فارمیسی، ایڈمنسٹریشن، اکنامکس، نرسنگ اور میڈیکل سائنس کا شعبہ ہو گا۔
یہ یونیورسٹی کربلا میں عین تمر کے مقام پر 50 ایکڑ کے رقبہ پر مشتمل ہے اور یہ پانچ منزلہ عمارت ہو گی اور ہر فیکلٹی کا رقبہ تقریبا ایک ہزارمربع میٹر ہے۔
یہ پروجیکٹ تین سال کے عرصہ میں مکمل کیا جائے گا
عماد بعو
ابو علی