حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سےآٹھویں بین الاقوامی امام سجاد علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد

2022-08-24 11:27

کربلاء معلی، صحن حسینی میں  امام سجاد علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس ،امام سجاد علیہ السلام کی دعاؤں میں اصلاح نفس، کے عنوان سے منعقد کی گئی ہے۔
اس  کانفرنس میں عرب اور  اسلامی ممالک سے آئی ہوئی انیس مذہبی و علمی شخصیات شریک ہیں۔
اس کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام جناب شیخ عبدالمہدی کربلائی حفظہ اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم نے امام سجاد علیہ السلام کے یوم شھادت  کے موقع پر ، آپ کی دعاؤں کو مو ضوع بنا کر یہ کانفرنس کیوں منعقد کی ؟
پہلی وجہ ہمارا معاشرہ ہے۔ ہماری  نئی نسل امام سجاد علیہ السلام کی تعلیمات اور بالخصوص ان کی تعلیم کردہ دعاؤں سے ناآشنا ہےحالانکہ آپ کی دعاؤں میں معاشرے کی اصلاح  اور سماجی ،مذہبی ، اور تعلیمی مسائل کا حل موجود ہے اور ہم  اس سے بالکل غافل ہیں۔
  لہذا ان دعاؤں اور ان کے مطالب کو نئی نسل تک پہچانا ہماری ذمہ داری ہے اور یہ کانفرنس اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
دوسری وجہ یہ ہے کہ ہمیں ایسا ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے کہ جس میں محققین اور مفکرین کو صحیفہ سجادیہ سمجھنے اور کلام امام میں موجود ،فصاحت و بلاغت کو درک کرنے میں مدد ملے اور اس کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لیے طریقہ کار کو یہاں بیان کیا جا سکے۔  
مزید برآں عالمی دانشوروں تک پہچانے کے لیے اس کلام کو مختلف زبانوں میں ترجمہ کرنے کی بھی ضرورت ہے۔  
مرجع اعلی دام ظلہ الوارف کے نمائندے نے فرمایا کہ صحیفہ سجادیہ میں امام علیہ السلام کی تعلیم کردہ  توحید، صفات خداوند متعال ،اہداف بعثت انبیاء اور اہل بیت  علیہم السلام کے فضائل ، انسانی روح کو جلاء بخشتے ہیں اور ضمیر کو زندہ رکھتے ہیں ۔
 یہ دعائیں اپنے اندر بہت سے رموز و اسرار کو لئے ہوئے ہیں  جن سے انسان کو روحانی طور پر سکون ملتا ہے۔ 
آخر میں  جناب شیخ  مہدی کربلائی حفظہ اللہ نے اس کانفرنس کے  انعقاد پر منتظمین  اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خصوصی طور پر شریک ہونے والے محققین اور مفکرین کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 
اس کانفرنس کی کمیٹی کے سربراہ، جمال شہرستانی نے کہا کہ "یہ کانفرنس کئی سیشن پر مشتمل ہے،  ان میں سے ایک اہم سیشن انٹر نیشنل فوٹوگرافی  کا مقابلہ ہے۔
 اس کا اعلان چھ ماہ پہلے کیا گیا تھا اور اب تک 76 ممالک سے1215 لوگوں نے اس مقابلے میں شرکت کی ہے۔ ان میں سے 65 افراد ونر قرار پائے ہیں۔
 ہم  جیتنے والے خوش نصیبوں کا اعلان 25 محرم کو اس کانفرنس کے ایک سیشن میں کریں گے۔
شہرستانی نے کہا کہ اس کانفرنس کا ایک سیشن  امام سجاد علیہ السلام کی سوانح حیات پر مختصر کہانی کے لیے مختص کیا گیا ہے ۔
 رسالہ حقوق کے کلمات کے مقابلے کے لیے الگ سیشن رکھا گیا ہے ۔ اس مقابلے  میں عراق ، شام، لبنان ، تیونس، اور سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہونگے۔ 
اس کانفرنس کی ایک ایکٹوٹی آٹھواں انٹرنیشنل کتاب میلہ ہے۔ اس کتاب میلے میں ملکی و غیر ملکی 63 سے زائد اشاعتی ادارے شریک ہیں۔
غیر ملکی سٹالز  ایران لبنان تیونس مراکش مصر اور کویت کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔
  یہ کتاب میلہ دس روز تک جاری رہے گا۔

ابراہیم عوینی

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى