حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر انتظام ،مھدویت سیمنار، میں 100سے زائد مبلغین کی شرکت
حرم امام حسین علیہ السلام کے امور دینی کے شعبہ ،تبلیغ دینی، نے مبلغین کے لئے امام مھدی علیہ السلام پر تین روزہ سیمینار کا اہتمام کیا ہے۔
اس سیمینار میں مشہور محقق علامہ سید سامی بدری حفظہ اللہ درس دیں گے۔
شعبہ تبلیغ دینی کے سربراہ جناب شیخ فہیم ابراہیمی نے کہا کہ جس طرح ماہ محرم سے پہلے عقائد کی تخصصی کلاسز ہوا کرتی تھیں اسی طرح ادارہ ہذا نے نجف اشرف میں بھی امام مھدی علیہ السلام پر خصوصی دروس کے انعقاد کا اہتمام کیا ہے۔
یہ دروس علامہ سید سامی بدری حفظہ اللہ دیں گے۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ تبلیغ دینی مبلغین کی فکری اور ثقافتی سطح کو بلند کرنے کے لیے، مختلف کورسز کا انعقاد کرتا ہے اور یہ مختصر تخصصی دورہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ اس دفعہ مبلغین کے لئے نجف اشرف میں مہدویت پر تین روزہ سیمنار کا اہتمام کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ امور دینی کے زیر انتظام اربعین امام حسین علیہ السلام پر زائرین کی روحانی تسکین کے لئے کربلاء آنے والے تمام راستوں پر مختلف مواکب میں مبلغین کا انتظام کیا جاتا ہے تاکہ زائرین کو اپنے شرعی، فقہی اور عقائدی سوالات کے جوابات مل سکیں۔ اور نماز باجماعت کا اہتمام ہو سکے۔
خواتین کے شرعی مسائل کے جوابات دینے کے لئے مبلغات کو بھی مختلف مقامات پر متعین کیا جاتا ہے۔
عماد بعو
ابو علی