کربلاء میں واقعہ کربلاء کی آرٹ نمائش کا افتتاح
بین الحرمین کربلاء معلی میں واقعہ کربلا کی تصویر کشی کرتے ہوئے آرٹ نمائش کا افتتاح کر دیاگیا ہے۔ اس میں واقعہ کربلاء کو آرٹ کے زریعے نئی نسل کو سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔
آرٹ نمائش کے نگران میسر حکیم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش اپنی نوعیت کی منفرد آرٹ نمائش ہے۔ اس میں معرکہ کربلاء کو پیش کیا گیا ہے۔ یہ نمائش حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر اہتمام ایران کی مہدیون فاونڈیشن کے تعاون سے پیش کی گئی ہے جو کہ آرٹ بنانے میں بہت مہارت رکھتی ہے۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں عاشورہ کے دن امام حسین علیہ السلام کے اصحاب کی قربانیوں کو مختلف انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔
اس نمائش کے لیے اسی مناسبت سے بین الحرمین کا ایریا منتخب گیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سال نمائش میں جدید اور منفرد ماڈلز کے ذریعے واقعہ کربلاء کو بہتر طور پرواضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔
اس نمائش کی اہم بات یہ ہے کہ اس میں ایک ایسا درخت موجود ہے جو تین زبانوں انگریزی ، فارسی اور عربی میں گفتگو کر کے کربلاء کے پر درد واقعات کی منظر کشی کرتا ہے۔
زائرین میں سے بغداد کے ایک زائر نے اس نمائش کے بارے،اپنے تاثرات کو یوں بیان کیا کہ مجھے یہ نمائش دیکھنے کے بعد واقعہ کربلاء صحیح طرح سمجھنے میں آسانی ہوئی اور کربلاء میں برپا ہونے والے مظالم کا اندازہ ہوا ۔
نمائش کے افتتاحی دن میں ہی زائرین کی کثیر تعداد نے نمائش کو وزٹ کیا ۔اس نمائش میں نہ صرف مقامی زائرین نے بلکہ غیر ملکی زائرین نے بھی دلچسپی کا اظہار کیا
ابرہیم عوینی
ابو علی